مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
44. ما جاء في خلافة عمر بن الخطاب ﵁
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی خلافت کے بارے میں آنے والی احادیث
ترقیم عوامۃ: 38212 ترقیم الشثری: -- 39840
٣٩٨٤٠ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن قيس بن ابي حازم قال: رايت عمر بن الخطاب وبيده عسيب تحل وهو يجلس الناس ويقول: اسمعوا (لقول) (١) خليفة رسول الله ﷺ (٢) ، قال: فجاء مولى لابي بكر يقال (له) (٣) شديد (٤) بصحيفة، فقراها على الناس فقال: يقول ابو بكر: اسمعوا واطيعوا (لمن) (٥) في هذه الصحيفة، فو الله ما (الوتكم) (٦) ، قال قيس: فرايت عمر بن الخطاب بعد ذلك على المنبر (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (القول).
(٢) في [أ، ب، جـ، ي]: زيادة ﷺ.
(٣) سقط من: [ي].
(٤) في [جـ]: زيادة (معه).
(٥) في [جـ]: (من).
(٦) في [س]: (ألوبكم).
(٧) صحيح؛ أخرجه أحمد ١/ ٣٧ (٢٥٩)، وابن شبه (١٠٩٤)، وابن عساكر ٤٤/ ٢٥٧، واللالكائي (٢٥٢٣)، والخلال في السنة (٣٣٩).
حضرت قیس بن حازم سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عمر بن خطاب کو دیکھا کہ ان کے ہاتھ میں کھجور کی صاف شاخ تھی اور وہ لوگوں کو بٹھا رہے تھے اور کہہ رہے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلیفہ کی بات سُنو۔ راوی کہتے ہیں: پھر حضرت ابوبکر کا غلام … جس کو شدید کہا جاتا تھا … ایک رقعہ لے کر آیا۔ اور وہ لوگوں کو پڑھ کر سنایا۔ اس نے کہا۔ حضرت ابوبکر کہتے ہیں: اس آدمی کی بات سنو اور اطاعت کرو جس کا اس صحیفہ میں نام ہے۔ خدا کی قسم! میں نے تمہیں خیر تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی۔ قیس راوی کہتے ہیں۔ پھر اس کے بعد مں ا نے حضرت عمر بن خطاب کو منبر پر دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39840]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39840، ترقيم محمد عوامة 38212)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39840 in Urdu