مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
45. (ما جاء في) خلافة عثمان وقتله ﵁
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی خلافت اور آپ کے قتل کے بارے میں احادیث
ترقیم عوامۃ: 38245 ترقیم الشثری: -- 39873
٣٩٨٧٣ - حدثنا ابن علية عن ايوب عن ابي قلابة قال: لما قتل عثمان قام خطباء إيلياء؛ فقام من (آخرهم رجل من) (١) اصحاب النبي ﷺ يقال له: مرة بن كعب فقال: لولا حديث سمعته من رسول الله ﷺ (ما قمت، إن رسول الله ⦗١٧٩⦘ ﷺ) (٢) (٣) ذكر فتنة -احسبه قال: فقربها، فمر رجل مقنع بردائه فقال رسول الله ﷺ:"هذا (يومئذ واصحابه) (٤) على الحق"، فانطلقت فاخذت (٥) بوجهه إلى رسول الله ﷺ فقلت: هذا؟ فقال:"نعم" (٦) ، فإذا هو عثمان (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (قام رجل من أحدهم).
(٢) سقط من: [ع].
(٣) سقط من: [ق].
(٤) في [ع]: (وأصحابه يومئذ).
(٥) في [هـ]: زيادة (بمنكبيه فأقبلت).
(٦) في [ق]: (هذا).
(٧) منقطع؛ أبو قلابة لم يدرك عثمان، أخرجه أحمد (١٨٦٠١)، والخلال في السنة (٤٢٥)، وابن قانع ٣/ ٥٧، والحاكم ٣/ ١٠٢، وبنحوه الترمذي (٣٧٠٤)، والطبراني ٢٠/ (٧٥٢) وابن أبي عاصم (١٢٩٦).
حضرت ابو قلابہ سے روایت ہے کہ جب حضرت عثمان کو قتل کیا گیا تو مقام ایلیاء کے خطباء کھڑے ہوئے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ میں سے (ان کا) آخری خطیب کھڑا ہوا جس کو مرہ بن کعب کہا جاتا تھا۔ اس نے کہا۔ اگر ایسی حدیث نہ ہوتی جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سُنی ہے تو میں کھڑا نہ ہوتا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک فتنہ کا ذکر کیا … میرے خیال کے مطابق راوی کہتے ہیں … آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا قریب الوقوع ہونا بیان کیا …کہ اس دوران ایک آدمی اپنی چادر ڈالے ہوئے گزرا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ اس (فتنہ کے) دن یہ اور اس کے ساتھی حق پر ہوں گے۔ (راوی کہتے ہیں) پس میں چل پڑا اور میں نے ان صاحب کا رُخ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف پھیر کر عرض کیا۔ یہ آدمی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ ”ہاں“ یہ آدمی حضرت عثمان تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39873]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39873، ترقيم محمد عوامة 38245)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39873 in Urdu