مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها
جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
ترقیم عوامۃ: 38279 ترقیم الشثری: -- 39907
٣٩٩٠٧ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن شقيق عن ابي موسى قال: قال رسول الله ﷺ" (إن) (١) (من) (٢) ورائكم اياما ينزل فيها الجهل ويرفع فيها العلم، ويكثر فيها الهرج"، قالوا: يا رسول الله وما الهرج؟ قال:"القتل" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ع].
(٢) سقط من: [س].
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٧٠٦٥)، ومسلم (٢٦٧٢).
حضرت ابو موسیٰ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یقینا تمہارے سامنے ایسے ایام آئیں گے جن میں جہالت اترے گی اور علم اٹھا لیا جائے گا اور ہرج کثرت سے ہوجائے گا صحابہ کرام j نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہرج سے کیا مراد ہے ارشاد فرمایا قتل۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 39907]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39907، ترقيم محمد عوامة 38279)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39907 in Urdu