🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها
جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38278 ترقیم الشثری: -- 39906
٣٩٩٠٦ - حدثنا عبد العزيز بن عبد الصمد العمي عن ابي عمران الجوني عن عبد الله بن الصامت عن ابي ذر قال: قال لي رسول الله ﷺ:"يا ابا ذر! ارايت إن اقتتل الناس حتى تغرق حجارة الزيت من الدماء كيف انت صانع؟" قال: قلت: الله ورسوله اعلم، قال (١) :"تدخل ييتك"، قال: قلت: (افاحمل) (٢) السلاح؟ قال:" (إذن) (٣) (شانك) (٤) " قال: قلت: فما اصنع يا رسول الله؟ قال:"إن خفت ان يغلب شعاع (الشمس) (٥) فالق من ردائك على وجهك يبوء بإثمك وإثمه" (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: زيادة (قلت).
(٢) في [أ، ب]: (أن أحمل)، وفي [ع]: (أو أحمل).
(٣) في [أ، ب]: (إن).
(٤) في [أ، جـ، ع]: (شأنك).
(٥) في مصادر التخريج: (السيف).
(٦) صحيح؛ أخرجه أحمد (٢١٤٤٥)، وأبو داود (٤٢٦١)، وابن ماجه (٣٩٥٨)، وابن حبان (٥٩٦٠)، والحاكم ٤/ ٤٢٤، وعبد الرزاق (٢٠٧٢٩)، والبزار (٣٩٥٨)، والطيالسي (٤٥٩)، والبغوي (٤٢٢٠)، والبيهقي ٨/ ١٩١، والمزي ٢٨/ ٩، والخلال في السنة (١٠٤).

حضرت عبداللہ بن صامت حضرت ابو ذر سے نقل کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے ابو ذر مجھے بتاؤ تو سہی اگر لوگ لڑائی کریں یہاں تک کہ (مقام) حجارۃ الزیت خون سے ڈوب جائے تو تو کیا کرنے والا ہوگا حضرت ابو ذر کہتے ہیں میں نے عرض کیا اللہ اور اس کے رسول ہی بہتر جانتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اپنے گھر میں داخل ہوجانا حضرت ابو ذر فرماتے ہیں میں نے عرض کیا، کہ کیا میں اسلحہ اٹھاؤں آپ نے ارشاد فرمایا: اس وقت تم بھی شریک ہوجاؤ گے، حضرت ابو ذرکہتے ہیں میں نے عرض کیا میں کیا کروں، اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر تمہیں خوف ہو کہ سورج کی شعاعیں تم پر غالب آجائیں گی تو اپنے چہرے پر اپنی چادر ڈال لینا وہ لوٹے گا تمہارے گناہ اور اپنے گناہ کو لے کر۔ (مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی گھر میں آکر بھی حملہ کرے تو جواب نہ دینا وہ حملہ آور ہی وبال کے ساتھ لوٹے گا) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 39906]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39906، ترقيم محمد عوامة 38278)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39906 in Urdu