🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها
جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38293 ترقیم الشثری: -- 39921
٣٩٩٢١ - حدثنا عبد الله بن نمير قال: حدثنا الصلت بن بهرام قال: اخبرنا المنذر ابن هوذة عن خرشة ان حذيفة دخل المسجد، فمر على قوم يقرئ بعضهم بعضا (فقال) (١) : ان تكونوا على الطريقة، لقد سبقتم سبقا بعيدا، وان تدعوه فقد ضللتم، قال: ثم جلس إلى حلقة، فقال: إنا كنا قوما آمنا قبل ان نقرا، وإن قوما سيقراون قبل ان يؤمنوا، فقال رجل من القوم: تلك الفتنة، قال: اجل، قد اتتكم من امامكم حيث تسوء وجوهكم، ثم لتاتينكم ديما ديما، إن الرجل ليرجع فياتمر الامرين: احدهما عجز، والآخر فجور، قال خرشة: فما برحت إلا قليلا حتى ⦗٢٠٤⦘ رايت الرجل يخرج بسيفه يستعرض الناس (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (قال).
(٢) مجهول؛ لجهالة المنذر بن هوذة.

حضرت خرشہ سے روایت ہے کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ مسجد میں تشریف لائے کچھ ایسے لوگوں کے پاس سے گزرے جن میں سے کچھ دوسروں کو قرآن پڑھا رہے تھے تو حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا اگر تم درست طریقے پر قائم ہو تو تم بہت سبقت لے گئے ہو اور اگر تم اسے چھوڑ چکے ہو تو تم گمراہ ہوچکے ہو راوی فرماتے ہیں پھر ایک حلقہ میں تشریف فرما ہوئے اور ارشاد فرمایا بلا شبہ ہم لوگ قرآن پڑھنے سے پہلے ایمان لائے اور آئندہ کچھ لوگ ایمان لانے سے پہلے قرآن پڑھیں گے لوگوں مں ئ سے ایک صاحب نے عرض کیا یہ فتنہ ہوگا ارشاد فرمایا ہاں وہ تمہارے سامنے سے جہاں سے تم رنجیدہ ہو وہاں سے آئے گا پھر رش کی طرح (آہستہ آہستہ ہمیشگی کے ساتھ) آتا رہے گا۔ بلا شبہ کوئی آدمی اس سے لوٹے گا اور دو کاموں کا حکم دے گا ایک ان میں سے عجز اور دوسرا فسق و فجور ہے۔ حضرت خرشہ فرماتے ہیں (اس بات کے) تھوڑی ہی مدت کے بعد میں نے دیکھا ایک آدمی کو کہ وہ اپنی تلوار لے کر نکلا لوگوں کا پیچھا کرتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 39921]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39921، ترقيم محمد عوامة 38293)
 
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39921 in Urdu