مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها
جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
ترقیم عوامۃ: 38298 ترقیم الشثری: -- 39926
٣٩٩٢٦ - حدثنا غندر عن شعبة عن منصور عن ربعي قال: سمعت رجلا في جنازة حذيفة يقول: سمعت صاحب هذا السرير يقول: ما بي باس (مذ) (١) سمعت من رسول الله ﷺ: ولئن اقتتلتم لادخلن بيتي، فلئن دخل علي لاقولن: ها بؤ بإثمي وإثمك (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (منذ).
(٢) مجهول؛ لإبهام الرجل، أخرجه أحمد (٢٣٣٠٧)، والطيالسي (٤١٧).
حضرت ربعی بن حراش سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں میں نے ایک صاحب کو حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کے جنازے میں کہتے ہوئے سنا کہ میں نے اس چارپائی والے کو فرماتے ہوئے سنا ہے مجھے کوئی پروا نہیں جب سے میں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد سنا ہے کہ اگر تم آپس میں لڑائی کرو گے تو میں اپنے گھر میں داخل ہوجاؤں گا اور اگر کوئی میرے گھر میں داخل ہوگا تو میں کہوں گا لے میرا اور اپنے گناہ کا وبال لے کر لوٹ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 39926]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39926، ترقيم محمد عوامة 38298)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39926 in Urdu