🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها
جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38304 ترقیم الشثری: -- 39932
٣٩٩٣٢ - حدثنا عبد الله بن المبارك عن هشام عن الحسن قال: قال: محمد بن (مسلمة) (١) اعطاني رسول الله ﷺ سيفا فقال:"قاتل به المشركين (ما قوتلوا) (٢) ، فإذا رايت الناس يضرب بعضهم بعضا -او كلمة نحوها- فاعمد به إلى صخرة فاضربه بها حتى ينكسر، ثم اقعد في بيتك حتى تاتيك يد خاطئة او منية قاضية" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (سلمة)
(٢) في [س، ح]: (ما قاتلوا).
(٣) منقطع؛ الحسن لم يدرك محمد بن سلمة، أخرجه أحمد (١٧٩٧٩)، والطبراني ١٩/ (٥٢٣)، وابن سعد ٣/ ٤٤٤، ونعيم بن حماد (٣٩٧)، والبزار (٣٣٧٧)، كما أخرجه ابن ماجه (٣٩٦٢)، والحاكم ٣/ ١١٧، والبيهقي ٨/ ١٩١.

حضرت حسن حضرت محمد بن مسلمہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے فرمایا مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک تلوار عطاء فرمائی اور فرمایا اس سے مشرکین کے ساتھ قتال کرنا جب تک ان سے قتال کیا جائے اور جب تو لوگوں کو دیکھے کہ وہ ایک دوسرے کو مارنا شروع ہوگئے (راوی فرماتے ہیں) یا اسی کے مثل کوئی بات فرمائی تو پھر تلوار لے کر کسی چٹان کا قصد کرنا اور تلوار کو اس چٹان پر مار دینا یہاں تک کہ وہ ٹوٹ جائے پھر اپنے گھر میں بیٹھ جانا یہاں تک کہ تیرے پاس کوئی غلطی کرنے والا ہاتھ یا فیصلہ کرنے والی موت آجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 39932]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39932، ترقيم محمد عوامة 38304)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39932 in Urdu