مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها
جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
ترقیم عوامۃ: 38424 ترقیم الشثری: -- 40052
٤٠٠٥٢ - حدثنا غندر عن شعبة عن علي بن مدرك قال: سمعت ابا صالح قال: (قاعدنا) (١) رجل من اصحاب النبي ﷺ (٢) يوم الجرعة، قال: وكان عثمان ⦗٢٤٦⦘ ابن عفان قد بعث سعيد بن العاص على الكوفة، قال: فخرج اهل الكوفة فادركوه، قال: فقال رجل من القوم: انا على السنة، فقال: لستم على السنة حتى يشفق الراعي وتنصح الرعية (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ع]: (قاعندنا)، وفي [س]: (قاعدتا).
(٢) سقط من: [ع].
(٣) صحيح؛ أبو صالح هو عبد الرحمن بن قيس الحنفي.
حضرت ابو صالح سے روایت ہے انہوں نے فرمایا جرعہ والے دن ہمارے ساتھ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب ہمارے ساتھ بیٹھے راوی نے فرمایا حضرت عثمان بن عفان نے حضرت سعید بن عاص کو کوفہ پر امیر بنا کر بھیجا تھا (اور کوفہ والے ان کی امارت سے نکل چکے تھے) کوفہ والے نکلے اور ان صحابی کو پالیا انہوں نے فرمایا ان میں سے ایک نے (ان صحابی کے سامنے) کہا ہم سنت پر ہیں ان صحابی نے ارشاد فرمایا تم سنت پر نہیں ہو یہاں تک کہ امیرو نگران شفقت کریں اور رعایا خیر خواہی کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40052]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40052، ترقيم محمد عوامة 38424)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40052 in Urdu