🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها
جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38444 ترقیم الشثری: -- 40072
٤٠٠٧٢ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن شقيق عن حذيفة قال: كنا مع النبي ﷺ (فقال) (١) :"احصوا كل من (تلفظ) (٢) بالإسلام"، قال: قلنا: يا رسول الله! تخاف علينا ونحن ما بين الستمائة إلى السبعمائة؟ فقال:"إنكم (لا تدرون) (٣) لعلكم إن تبتلوا"، قال: فابتلينا حتى جعل الرجل منا ما يصلي (إلا سرا) (٤) (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (قال).
(٢) في [أ، ب]: (يرفض).
(٣) في [أ، ب]: (لا تدرون).
(٤) في [أ، ب]: (إلا صبحًا).
(٥) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٠٦٠)، ومسلم (١٤٩).

حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے آپ نے فرمایا ہر اسلام کا اقرار کرنے والے کو شمار کرو حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہم نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ ہمارے بارے میں خوف کرتے ہیں اور ہم چھ سو سے سات سو تک ہیں آپ نے ارشاد فرمایا یقینا تم نہیں جانتے شاید کہ تمہیں آزمایا جائے راوی فرماتے ہیں ہم آزمائے گئے یہاں تک کہ ہم میں سے کوئی نماز نہیں پڑھ سکتا تھا سوائے چھپ کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40072]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40072، ترقيم محمد عوامة 38444)
 
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40072 in Urdu