مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها
جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
ترقیم عوامۃ: 38477 ترقیم الشثری: -- 40105
٤٠١٠٥ - حدثنا ابو اسامة قال: حدثنا هشام عن ابيه قال: كان قيس بن سعد ابن عبادة مع علي على (مقدمته) (١) ومعه خمسة آلاف قد حلقوا رؤوسهم بعد ما مات علي، فلما دخل الحسن في بيعة معاوية ابى قيس ان يدخل، فقال لاصحابه: ⦗٢٦٤⦘ ما شئتم؟ إن شئتم جالدت بكم ابدا حتى يموت الاعجل، وإن شئتم اخذت لكم (امانا) (٢) ، فقالوا: خذ لنا (امانا) (٣) ، فاخذ لهم ان لهم كذا وكذا، وان لا (يعاقبوا) (٤) (بشيء) (٥) ، واني رجل منهم، ولم ياخذ لنفسه خاصة شيئا، فلما ارتحل نحو المدينة ومضى باصحابه جعل ينحر لهم كل يوم جزورا حتى بلغ (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (مقدمة).
(٢) في [أ، ب]: (جميعًا).
(٣) سقط من: [أ، ب، س، ع].
(٤) في [ع]: (يعاقبوه).
(٥) في [أ، ب]: (شيء).
(٦) صحيح؛ أخرجه ابن عساكر ٤٩/ ٤٢٩، وابن عبد البر في الاستيعاب ٣/ ١٢٩١.
حضرت عروہ سے روایت ہے فرمایا کہ قیس بن سعد بن عبادہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ ان کے مقدمۃ الجیش پر امیر تھے اور ان کے ساتھ پانچ معزز افراد تھے انہوں نے حلقہ بنایا حضرت علی رضی اللہ عنہ کی بیعت کی حضرت قیس نے بیعت میں داخل ہونے سے انکار کیا اور اپنے ساتھیوں سے فرمایا کیا چاہتے ہو اگر تم چاہتے ہو کہ میں تمہارے ساتھ مل کر ہمیشہ لڑائی کرتا رہوں۔ یہاں تک کہ زیادہ جلدی کرنے والا مرجائے اور اگر تم چاہوں تو تمہارے لیے امان لے لوں انہوں نے کہا ہمارے لیے (امان) لے لیں انہوں نے ان کے لیے (عہد) لیا کہ ان کے لیے یہ یہ ہوگا اور ان کو کوئی سزا نہیں دی جائے گی اور میں ان میں سے ایک آدمی بنوں اور اپنے لیے کوئی خاص عہد نہ لیا جب انہوں نے مدینہ کی طرف کوچ کیا اور اپنے ساتھیوں کو لے کر چلے تو ان کے لیے ہر دن ایک اونٹ ذبح کرتے تھے یہاں تک کہ (مدینہ) پہنچ گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40105]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40105، ترقيم محمد عوامة 38477)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40105 in Urdu