مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها
جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
ترقیم عوامۃ: 38506 ترقیم الشثری: -- 40134
٤٠١٣٤ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا العوام بن حوشب قال: حدثني سعيد بن (جمهان) (١) عن ابن ابي بكرة عن ابيه قال: (ذكر) (٢) رسول الله ﷺ ارضا يقال: لها البصرة او البصيرة، إلى جنبها نهر يقال له: دجلة (ذو تحل) (٣) (كثيرة) (٤) (ينزل) (٥) به (بنو) (٦) قنطوراء (فتفترق) (٧) الناس ثلاث فرق: فرقة تلحق باصلها وهلكوا، وفرقة تاخذ على انفسها وكفروا، وفرقة يجعلون ذراريهم خلف ظهورهم فيقاتلون، قتلاهم شهداء يفتح الله على بقيتهم (٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (جبهان).
(٢) سقط من: [س].
(٣) في [أ، ب]: (وتحل).
(٤) في [س]: (كبيرة).
(٥) في [س]: (تنزل).
(٦) في [هـ]: زيادة، ومراجع التخريج.
(٧) في [س]: تكررت، وفي [أ، ب]: (فيفترق).
(٨) مجهول؛ ابن أبي بكرة لم يتحدد، فورد أنه مسلم وهو ثقة، وورد أنه عبد اللَّه أو عبيد اللَّه وهو مجهول، والحديث أخرجه أحمد (٢٠٤١٣)، وأبو داود (٤٣٠٦)، وابن حبان (٦٨٤٨)، والبزار (٣٦٦٧)، والطيالسي (٨٧٠)، وابن عدي ٢/ ٨٤٧، وأبو عمرو الداني في الفتن (٤٧٣).
حضرت ابو بکرہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ رسو ل اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک زمین کا تذکرہ کیا جسے بصرہ یا بصیرہ کہا جاتا ہے اس کے ایک طرف ایک نہر ہے جسے دجلہ کہا جاتا ہے کثیر کھجوروں والی وہاں بنو قنطو راء اتریں گے (جو ترک کو کہا جاتا ہے اور حاکم کے قول کے مطابق اس سے مراد روم کے نصرانی ہیں) لوگ تین گروہوں میں بٹ جائیں گے ایک گروہ اپنی اصل سے مل جائے گا اور ہلاک ہوجائے گا دوسرا گروہ اپنے نفسوں کو لے گا اور کفر کرے گا اور ایک گروہ اولاد کو پس پشت ڈال کر قتال کرے گا ان کے مقتولین شہداء ہوں گے اللہ تعالیٰ ان کے باقی رہنے والوں کو فتح عطاء کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40134]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40134، ترقيم محمد عوامة 38506)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40134 in Urdu