مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها
جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
ترقیم عوامۃ: 38521 ترقیم الشثری: -- 40149
٤٠١٤٩ - حدثنا يعلى بن عبيد عن موسى الجهني عن صالح بن اربد النخعي قال: قالت ام سلمة: دخل الحسين على النبي ﷺ وانا جالسة على الباب، فتطلعت فرايت في كف النبي ﷺ شيئا يقلبه وهو نائم على بطنه، فقلت: يا رسول الله! تطلعت فرايتك تقلب شيئا في كفك، والصبي نائم على بطنك وفى موعك تسيل، فقال:"إن جبريل اتاني بالتربة التي يقتل عليها، واخبرني ان امتي يقتلونه" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع، صالح لا يروي عن أم سلمة، أخرجه ابن أبي عاصم في الآحاد (٤٢٨)، والطبراني (٢٨٢٠)، كما أخرجه بنحوه أحمد (٢٦٥٢٤)، والحاكم ٤/ ٣٩٨، وعبد بن حميد (١٥٣٣)، والبيهقي في الدلائل ٦/ ٤٦٨، والدارقطني ٥/ ٨٤.
حضرت ام سلمہ سے روایت ہے فرمایا کہ حضرت حسین نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے میں دروازے کے پاس بیٹھی ہوئی تھی میں نے غور کیا اور دیکھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہتھیلی میں کوئی چیز تھی جسے آپ الٹ پلٹ رہے تھے اور حضرت حسین آپ کے پیٹ پر سوئے ہوئے تھے میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں نے غور کیا اور دیکھا کہ آپ اپنی ہتھیلی پر کوئی چیز الٹ پلٹ رہے ہیں اور بچہ آپ کے پیٹ پر سویا ہوا ہے اور آپ کے آنسو جاری ہیں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بلاشبہ جبرئیل میرے پاس وہ مٹی لے کر آیا تھا جہاں اسے شہید کیا جائے گا اس نے مجھے خبر دی ہے کہ میری امت اسے قتل کرے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40149]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40149، ترقيم محمد عوامة 38521)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40149 in Urdu