مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها
جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
ترقیم عوامۃ: 38527 ترقیم الشثری: -- 40155
٤٠١٥٥ - حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا ابن عيينة عن (مجالد) (١) عن الشعبي قال: لما كان الصلح بين الحسن بن علي ومعاوية اراد الحسن الخروج إلى المدينة، فقال له معاوية: ما انت بالذي تذهب حتى تخطب الناس قال: قال الشعبي: فسمعته على المنبر: حمد الله واثنى عليه ثم قال: (اما بعد) (٢) فإن اكيس الكيس التقى، (وإن) (٣) اعجز العجز (الفجور) (٤) ، وإن هذا الامر الذي (اختلفت فيه انا) (٥) ومعاوية (حق) (٦) كان لي فتركته لمعاوية، او حق كان (لامرئ) (٧) احق به مني، وإنما فعلت هذا لحقن دمائكم، وإن ادري لعله فتنة لكم ومتاع إلى حين، ثم نزل (٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (مجاهد).
(٢) زيادة في [أ، ب، س، ح، ع].
(٣) في [أ، ب]: (وأنا).
(٤) في [أ، ب]: (العجور).
(٥) في [هـ]: (اختلف أنا فيه).
(٦) في [ط، هـ]: (حتى).
(٧) في [أ، ب، س، جـ، ع]: (لأمري).
(٨) ضعيف؛ لضعف مجالد، أخرجه الحاكم ٣/ ١٩٢، والبيهقي ٨/ ١٧٣، وابن عساكر ١٣/ ٢٧٤، وابن عبد البر في الاستيعاب ١/ ٣٨٨.
حضرت شعبی سے روایت ہے فرمایا کہ جب حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ اور حضرت معاویہ کے درمیان صلح ہوئی حضرت حسن نے مدینہ کی طرف جانے کا ارادہ کیا مجاہد نے شعبی سے نقل کیا شعبی نے فرمایا میں نے ان سے منبر پر سنا کہ انہوں نے اللہ کی تعریف کی اور اس کی ثناء بیان کی پھر فرمایا یقینا سب سے عقلمندی کی بات تقوٰی ہے اور سب سے عجز کی بات فسق و فجور ہے اور یہ امر (خلافت) جس میں میرے اور معاویہ کے درمیان اختلاف ہوا یہ میرا حق تھا میں نے معاویہ کے لیے چھوڑ دیا یا یوں فرمایا یہ میرا حق تھا جس کے معاویہ مجھ سے زیادہ حق دار ہیں اور میں نے یہ تمہارے خونوں کی حفاظت کے لیے ایسا کیا ہے اور میں نہیں جانتا ہوسکتا ہے تمہارے لیے آزمائش ہو اور مقررہ مدت تک نفع ہو پھر نیچے اتر آئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40155]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40155، ترقيم محمد عوامة 38527)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40155 in Urdu