مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها
جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
ترقیم عوامۃ: 38545 ترقیم الشثری: -- 40173
٤٠١٧٣ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن (زيد) (١) بن وهب قال: مات رجل من المنافقين فلم يصل عليه حذيفة، فقال له عمر: امن القوم هو؟ قال: ⦗٢٩٥⦘ نعم، فقال له عمر: بالله منهم انا؟ قال: (لا) (٢) ، (ولن) (٣) اخبر به احدا بعدك (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (يزيد).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) في [أ، ب]: (ولين).
(٤) صحيح؛ أخرجه مسدد كما في المطالب العالية (٣٦٢٣)، ويعقوب في المعرفة ٣/ ٨٧، وابن عساكر ١٢/ ٢٧٦.
حضرت زید بن وہب سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ منافقین میں سے ایک آدمی فوت ہوا حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے اس کی نماز جنازہ نہیں پڑھی۔ حضرت عمر نے ان سے پوچھا کہ کیا یہ منافقین میں سے ہے؟ انہوں نے ارشاد فرمایا کہ ہاں! حضرت عمر نے ان سے پوچھا ا اللہ کے لیے مجھے بتاؤ کیا میں ان منافقین میں سے ہوں؟ تو انہوں نے ارشاد فرمایا کہ نہیں اور ہرگز میں اس بارے میں آئندہ نہیں بتاؤں گا (کہ کون منافق ہے اور کون نہیں) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40173]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40173، ترقيم محمد عوامة 38545)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40173 in Urdu