مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها
جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
ترقیم عوامۃ: 38579 ترقیم الشثری: -- 40208
٤٠٢٠٨ - حدثنا وكيع عن الاعمش عن سالم (بن) (١) ابي الجعد عن عبد الله بن سبيع قال: خطبنا علي (٢) (قال) (٣) : لتخضبن (هذه) (٤) من هذا -يعني لحيته من راسه- قالوا: اخبرنا به نقتله، قال: إذن بالله تقتلون بي غير قاتلي، ⦗٣٠٦⦘ قالوا: فاستخلف (علينا) (٥) ، قال: لا، (ولكن) (٦) اترككم (إلى ما ترككم) (٧) إليه رسول الله ﷺ (٨) ، قال: فما تقول لربك إذا لقيته؟ قال: اقول: اللهم كنت فيهم ثم (قبضتني إليك) (٩) ، وانت فيهم، (فإن) (١٠) شئت اصلحتهم وإن شئت افسدتهم (١١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٢) في [ب]: زيادة ﵁.
(٣) في [جـ، ع]: (فقال).
(٤) في [ع]: (هذا).
(٥) في [س]: (صلينا).
(٦) في [أ، ب، ط، هـ]: (لكني).
(٧) سقط من: [ب].
(٨) سقط من: [هـ].
(٩) زيادة من: [هـ]، وما سبق في كتاب المغازي برقم [٣٩٨٨١].
(١٠) في [ع]: (وإن).
(١١) مجهول؛ لجهالة عبد اللَّه بن سبيع، أخرجه أحمد (١٠٧٨)، وأبو يعلى (٣٤١)، والمزي ١٥/ ٦، والبزار (٨٧١).
حضرت عبداللہ بن سبیع سے روایت ہے انہوں نے فرمایا حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ہمارے سامنے خطبہ ارشاد فرمایا اور ارشاد فرمایا اس حصہ کو یہاں تک خون آلود کردیا جائے گا اور مراد تھی داڑھی سے سر تک کا حصہ لوگوں نے عر ض کیا ہمیں اس شخص کے بارے میں بتلائیں ہم اسے قتل کردیں گے حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا بخدا پھر تو تم میرے لیے اس آدمی کو قتل کرو گے جو میرا قاتل نہیں پھر لوگوں نے عرض کیا ہم پر خلیفہ مقرر کردیں حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا نہیں بلکہ میں تمہیں اسی حالت پر چھوڑوں گا جس حالت پر تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چھوڑا (یعنی بغیر خلیفہ مقرر کرنے کے) لوگوں نے عرض کیا آپ اپنے رب سے کیا کہیں گے جب آپ کی اس سے ملاقات ہوگی انہوں نے ارشاد فرمایا میں کہوں گا کہ اے اللہ! جب ان میں موجود تھا تو آپ بھی ان میں موجود تھے اگر آپ چاہتے تو ان کی اصلاح کردیتے اور اگر آپ چاہتے تو ان کی حالت خراب کردیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40208]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40208، ترقيم محمد عوامة 38579)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40208 in Urdu