مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها
جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
ترقیم عوامۃ: 38591 ترقیم الشثری: -- 40220
٤٠٢٢٠ - حدثنا ابو اسامة عن عوف عن الحسن قال: جاء رجل إلى الزبير ايام الجمل فقال: اقتل لك عليا؟ قال: وكيف؟ قال: آتيه فاخبره اني معه ثم افتك به، فقال الزبير: لا، سمعت رسول الله ﷺ يقول:"الإيمان قيد الفتك لا (يفتك) (١) مؤمن" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، جـ]: (نفتك).
(٢) منقطع؛ الحسن لم يسمع من بدري مشافهة، أخرجه أحمد (١٤٢٦)، وعبد الرزاق (٩٦٧٦)، والبغوي في الجعديات (٣١٨٤)، وابن عساكر ١٨/ ٤٠٦، وابن أبي عمر في الإيمان (٨١)، وسيأتي ١٥/ ٢٧٩.
حضرت حسن بصری سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ جنگ جمل کے دنوں میں ایک آدمی حضرت زبیر کے پاس آیا اور کہنے لگا کیا میں آپ کے لیے علی رضی اللہ عنہ کو قتل کردوں انہوں نے کہا کیسے اس نے کہا میں اس کے پاس جاؤں گا اور اسے بتلاؤں گا کہ میں اس کے ساتھ ہوں پھر دھوکے سے موقع پا کر قتل کردوں گا حضرت زبیر نے فرمایا نہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ ایمان دھوکے سے قتل کرنے کو روکتا ہے مومن کو دھوکے سے قتل نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40220]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40220، ترقيم محمد عوامة 38591)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40220 in Urdu