مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
2. ما ذكر في فتنة الدجال
یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
ترقیم عوامۃ: 38666 ترقیم الشثری: -- 40298
٤٠٢٩٨ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن ابي قيس عن الهيثم بن الاسود قال: خرجت وافدا في زمان معاوية، فإذا معه على السرير رجل احمر كثير (غضون) (١) (الوجه) (٢) ، فقال لي معاوية: تدري من هذا؟ هذا عبد الله بن عمرو، قال: فقال لي عبد الله: ممن انت؟ فقلت: من اهل العراق، قال: هل ⦗٣٤٥⦘ تعرف ارضا قبلكم (كثيرة) (٣) السباخ، يقال (لها) (٤) كوثى؟ قال: قلت: نعم، قال: (منها يخرج الدجال) (٥) ، قال: ثم قال: إن للاشرار بعد الاخيار عشرين ومائة سنة، لا يدري احد من الناس متى يدخل اولها (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (غضو)، وفي [أ، ب، هـ]: (غصون)، وفي [جـ]: (عضون).
(٢) في [أ، ب]: (الرهب).
(٣) في [هـ]: (كثير).
(٤) في [جـ]: (له).
(٥) في [أ، ب]: (يخرج منها الدجال).
(٦) حسن؛ الهيثم صدوق، أخرجه البخاري في الأدب المفرد (١١٦٠)، ونعيم في الفتن (١٥٠٤)، ومسدد كما في المطالب (٤٥١٩).
حضرت ہیثم بن اسود سے روایت ہے انہوں نے فرمایا میں وفد کی صورت میں حضرت معاویہ کے زمانے میں نکلا پس ان کے ساتھ تخت پر ایک آدمی تھے جو سرخ رنگ والے چہرے پر بہت زیاد ہ شکن والے تھے مجھ سے حضرت معاویہ نے فرمایا جانتے ہو یہ کون ہیں یہ عبداللہ بن عمرو ہیں راوی نے فرمایا مجھ سے حضرت عبداللہ نے کہا تم کہاں سے ہو میں نے عرض کیا اہل عراق سے ہوں انہوں نے فرمایا کیا تم اپنی جانب بہت زیادہ سباخ والی زمین پہچانتے ہو جسے کو ثی کہا جاتا ہے فرمایا کہ میں نے عرض کیا جی ہاں انہوں نے فرمایا کہ وہیں سے دجال نکلے گا فرمایا کہ پھر حضرت عبداللہ نے فرمایا بلاشبہ شریر لوگوں کے لیے اچھے لوگوں کے بعد ایک سو بیس سال کا عرصہ ہوگا لوگوں میں سے کوئی نہیں جانتا کہ اس کا پہلا (سال) کب داخل ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40298]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40298، ترقيم محمد عوامة 38666)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40298 in Urdu