مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
2. ما ذكر في فتنة الدجال
یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
ترقیم عوامۃ: 38665 ترقیم الشثری: -- 40297
٤٠٢٩٧ - حدثنا ابو اسامة قال: حدثنا هشام بن عروة عن فاطمة بنت المنذر عن اسماء قالت: اتيت (عائشة) (١) فإذا الناس قيام وإذا هي تصلي، ⦗٣٤٤⦘ (فقلت) (٢) : ما شان الناس؟ فاشارت بيدها نحو السماء، او قالت: سبحان الله، فقلت: (آية؟) (٣) (فاشارت) (٤) براسها: ان نعم، فاطال رسول الله ﷺ فقمت حتى تجلاني الغشي، وجعلت (اصب) (٥) على راسي الماء، (قالت) (٦) : (فحمد) (٧) رسول الله ﷺ (الله) (٨) (واثنى) (٩) عليه بما هو اهله وقال:"ما من شيء لم اكن رايته إلا قد رايته في مقامي (هذا) (١٠) ، حتى الجنة والنار، وقد اوحي (إلي) (١١) انكم تفتنون في القبور مثل او قريبا - (لا) (١٢) ادري اي ذلك قالت اسماء- من فتنة الدجال" (١٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) في [أ، ب]: (فقالت).
(٣) في [س]: (إتية).
(٤) سقط من: [س].
(٥) في [ب، س]: (أصبت).
(٦) في [جـ]: (قال).
(٧) في [أ، ب، جـ، س]: (محمد).
(٨) سقط من: [أ، س، هـ].
(٩) في [ب]: (وثنى).
(١٠) في [س]: مكررة.
(١١) في [أ، ب]: (إليكم).
(١٢) سقط من: [هـ].
(١٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٨٦)، ومسلم (٩٠٥).
حضرت اسمائ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئی تو لوگ قیام میں کھڑے تھے اور وہ نماز پڑھ رہی تھیں میں نے عرض کیا لوگوں کی کیا حالت ہے انہوں نے ہاتھ سے آسمان کی طرف اشارہ کیا یا انہوں نے سبحان اللہ کہا میں نے عرض کیا کیا نشانی ہے انہوں نے سر سے اشارہ کیا کہ ہاں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لمبا قیام کیا (یہ نماز کسوف کا موقع تھا) میں کھڑی رہی یہاں تک کہ مجھے غشی ہوگئی میں اپنے سر پر پانی ڈالنا شروع ہوگئی حضرت اسماء نے فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اللہ کی تعریف کی اور جس کا اہل ہے وہ اس کی تعریف و ثنا کی اور ارشاد فرمایا کوئی بھی چیز جو میں نے نہیں دیکھی تھی وہ میں نے اپنے اس مقا م میں دیکھی یہاں تک کہ جنت اور جہنم بھی اور مجھ پر یہ وحی کی گئی ہے تمہیں قبروں کے اندر فتنے میں مبتلا کیا جائے گا دجال کے فتنے کی مثل یا یوں فرمایا دجال کے فتنے کے قریب راوی فرماتے ہں ے مثل یا قریب کے الفاظ میں سے میں نہیں جانتا کہ حضرت اسمائ نے کیا ارشاد فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40297]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40297، ترقيم محمد عوامة 38665)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40297 in Urdu