مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
2. ما ذكر في فتنة الدجال
یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
ترقیم عوامۃ: 38676 ترقیم الشثری: -- 40308
٤٠٣٠٨ - قال: وحدثنا ابو بكر قال: حدثنا مالك بن إسماعيل قال: حدثنا (زهير) (١) قال: حدثنا قابوس بن ابي ظبيان ان اباه حدثه قال: ذكرنا الدجال فسالنا عليا متى خروجه؟ قال: لا يخفى على مؤمن، عينه اليمنى مطموسة، بين عينيه كافر يتهجاها لنا علي، قال: فقلنا: ومتى يكون ذلك؟ قال: حين (يفخر) (٢) الجار على جاره، وياكل الشديد الضعيف، (وتقطع) (٣) الارحام، (ويختلفون) (٤) اختلاف اصابعي هؤلاء -وشبكها ورفعها هكذا- فقال له رجل من القوم: كيف تامرنا عند ذلك (يا) (٥) امير المؤمنين؟ قال: لا ابا لك! إنك لن تدرك ذلك، قال: فطابت انفسنا (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) في [ع]: (يفجر).
(٣) في [ب]: (ويقطع).
(٤) في [ع]: (ويختلفوا).
(٥) سقط من: [هـ].
(٦) ضعيف؛ لضعف قابوس.
حضرت قابوس بن ابی ظبیان سے روایت ہے کہ ان کے والد نے ان سے بیان کیا کہ ہم نے دجال کا تذکرہ کیا ہم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے پوچھا اس کا خروج کب ہوگا انہوں نے فرمایا مومن پر مخفی نہیں ہے کہ اس کی دائیں آنکھ مٹی ہوئی ہے اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان کافر لکھا ہوا ہے کافر کے حروف کے ہمارے سامنے ہجے فرمائے ہم نے عرض کیا یہ کب ہوگا فرمایا جب پڑوسی پڑوسی پر فخر کرے گا اور سخت کمزور کو کھاجائے گا اور شتے داریاں توڑی جائیں گے اور وہ آپس میں اختلاف کریں گے میری ان انگلیوں کے اختلاف کی طرح اور انہوں نے انگلیوں کو ایک دوسرے میں داخل کیا اور اس طرح ان کو بلند کیا لوگوں میں سے ایک صاحب نے عرض کیا اے امیرالمؤمنین! اس وقت آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں انہوں نے فرمایا تیرا باپ نہ رہے تم یہ زمانہ نہ پاؤ گے راوی نے فرمایا پھر ہم خوش ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40308]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40308، ترقيم محمد عوامة 38676)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40308 in Urdu