🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. ما ذكر في فتنة الدجال
یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38677 ترقیم الشثری: -- 40309
٤٠٣٠٩ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا ابو مالك الاشجعي عن ⦗٣٥٢⦘ ابي حازم عن ابي هريرة قال: (يسلط) (١) الدجال (على) (٢) رجل من المسلمين فيقتله ثم يحييه ثم يقول: الست بربكم؟ الا ترون اني احيي واميت، والرجل ينادي: يا اهل الإسلام! بل (عدو الله) (٣) الكافر الخبيث، إنه والله لا يسلط على احد بعدي، قالوا: وكانا نمر مع ابي هريرة على معلم الكتاب فيقول: يا معلم (الكتاب) (٤) ! اجمع لي غلمانك، فيجمعهم فيقول: قل لهم: (فلينصتوا) (٥) ، اي -بني اخي-: افهموا ما اقول لكم، (اما) (٦) (يدركن) (٧) احد منكم عيسى بن مريم فإنه شاب (وضيء) (٨) احمر فليقرا عليه من ابي هريرة السلام، فلا يمر على معلم (كتاب) (٩) إلا قال: لغلمانه مثل ذلك (١٠) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (سلط).
(٢) في [ب]: (حتى).
(٣) في [ب]: (عبدو للَّه).
(٤) سقط من: [أ، ب].
(٥) في [أ، ب]: (فلينصفوا).
(٦) سقط من: [أ، ب].
(٧) في [ع]: (أدركن).
(٨) في [أ، ب]: (قضى).
(٩) في [س]: (الكتاب).
(١٠) صحيح.

حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ دجال کو مسلمانوں میں سے ایک آدمی پر مسلط کیا جائے گا وہ اسے قتل کردے گا پھر وہ اسے زندہ کرے گا اور کہے گا کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں کیا تم دیکھتے نہیں ہو میں زندہ کرتا ہوں اور مارتا ہوں اور وہ آدمی پکار رہا ہوگا اے اہل اسلام بلکہ یہ خبیث کافر اللہ کا دشمن ہے اور بلاشبہ اللہ کی قسم اسے میرے بعد کسی ایک پر بھی مسلط نہیں کیا جائے گا حضرت ابوہریرہ کے ساتھیوں نے کہا کہ ہم حضرت ابوہریرہ کے ساتھ کتابت سکھانے والوں کے پاس سے گزرتے تھے تو حضرت ابوہریرہ فرماتے اے کتابت سکھانے والے میرے لیے اپنے لڑکوں کو جمع کرو وہ ان کو جمع کرتا تو فرماتے ان سے کہو کہ خاموش ہوجائیں اے بھتیجو! وہ بات سمجھو جو میں تم سے کہہ رہا ہوں اگر تم میں سے کوئی عیسیٰ ابن مریم کو پالے تو وہ جوان روشن چہرے والے سرخ رنگ والے ہیں تو وہ ابوہریرہ کی جانب سے ان کو سلام پہنچا دے حضرت ابوہریرہ کسی بھی کتابت سکھانے والے کے پاس سے نہیں گزرتے تھے مگر اس کے بچوں سے یہی ارشاد فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40309]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40309، ترقيم محمد عوامة 38677)
 
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40309 in Urdu