مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
2. ما ذكر في فتنة الدجال
یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
ترقیم عوامۃ: 38685 ترقیم الشثری: -- 40318
٤٠٣١٨ - حدثنا (عبيد الله) (١) بن موسى قال: (اخبرنا) (٢) شيبان عن الاعمش عن شقيق عن عبد الله قال: كنا نمشي مع رسول الله ﷺ فمررنا على صبيان يلعبون، فتفرقوا (حين) (٣) راوا النبي ﷺ وجلس ابن صياد، (فكانه) (٤) (غاظ النبي ﷺ) (٥) ، فقال له:"مالك تربت يداك اتشهد اني رسول الله (ﷺ؟) (٦) "، فقال: اتشهد انت اني رسول الله، فقال عمر: يا رسول الله دعني (فلاقتل) (٧) هذا الخبيث، قال:"دعه فإن يكن الذي (تخوف) (٨) فلن (تستطيع) (٩) قتله" (١٠) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (عبد اللَّه).
(٢) في [ع]: (أنبأنا).
(٣) في [أ، ب]: (حتى).
(٤) في [ب]: (مكانه).
(٥) في [ع]: (غاظا عليه الناس عليه السلم).
(٦) سقط من: [س].
(٧) في [ع]: (فلأقتلن).
(٨) في [س]: (نخوف).
(٩) في [س]: (يستطيع).
(١٠) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٩٢٤)، وأحمد (٣٦١٠).
حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے فرمایا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ چل رہے تھے پس ہم بچوں کے پاس سے گزرے جو کھیل رہے تھے جب ان بچوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا تو منتشر ہوگئے اور ابن صیاد بیٹھا رہا گویا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس نے غصہ دلا دیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے کہا تجھے کیا ہے تیرے دونوں ہاتھ خاک آلود ہوں کیا تو گواہی دیتا ہے کہ میں اللہ کا رسول ہوں اس نے کہا کیا آپ گواہی دیتے ہیں کہ میں اللہ کا رسول ہوں حضرت عمر نے فرمایا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھے چھوڑیں میں اس خبیث کو قتل کردوں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کو چھوڑ دو اگر یہ وہی ہے جس کا تمہیں خوف ہے تو تم ہرگز اس کو قتل نہیں کرسکتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40318]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40318، ترقيم محمد عوامة 38685)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40318 in Urdu