🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. ما ذكر في فتنة الدجال
یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38712 ترقیم الشثری: -- 40345
٤٠٣٤٥ - حدثنا ابن علية (عن ايوب) (١) عن ابي حيان عن ابي زرعة بن عمرو عن ابي هريرة ان رجلا قال: يا رسول الله متى الساعة؟ قال:" (ما) (٢) المسئول عنها باعلم من السائل، ولكن (ساحدثك) (٣) عن اشراطها: إذا ولدت الامة ربتها فذاك من اشراطها؛ (وإذا) (٤) كانت (الحفاة) (٥) (٦) العراة رؤوس الناس فذاك من اشراطها؛ وإذا تطاول رعاء الغنم في البنيان (فذاك) (٧) من اشراطها، (في) (٨) خمس لا يعلمهن إلا الله ﴿إن الله عنده علم الساعة وينزل الغيث ويعلم ما في الارحام وما تدري نفس ماذا تكسب غدا وما تدري نفس باي ارض تموت إن الله عليم خبير﴾" [لقمان: ٣٤] (٩) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا في النسخ، وتقدم الخبر ١١/ ٥ برقم [٣٢٣٢١] بدون هذه اللفظة.
(٢) سقط من: [أ].
(٣) في [جـ]: (سأحدثكم).
(٤) في [أ، ب]: (فإذا).
(٥) في [س، ع]: (الجفاة).
(٦) في [أ، جـ، س]: زيادة (الحفاة).
(٧) في [ع]: (فذلك).
(٨) في [هـ]: (هي).
(٩) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٠)، ومسلم (٩).

حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے عرض کی اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قیامت کب آئے گی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس سے پوچھا جا رہا ہے وہ پوچھنے والے سے زیادہ نہیں جانتا لیکن میں تمہارے سامنے اس کی علامات بیان کرتا ہوں جب باندی اپنا آقا جنے گی یہ قیامت کی نشانوکں میں سے ہے اور جب ننگے پاؤں اور ننگے بدن والے لوگوں کے سردار ہوں گے یہ قیامت کی علامتوں میں ہے اور بکریاں چرانے والے عمارتوں میں تفاخر کریں گے یہ بھی قیامت کی علامتوں میں ہے قیامت کا علم ان پانچ چیزوں میں ہے جن کو سوائے اللہ کے کوئی نہیں جانتا {إنَّ اللَّہَ عِنْدَہُ عِلْمُ السَّاعَۃِ وَیُنَزِّلُ الْغَیْثَ وَیَعْلَمُ مَا فِی الأَرْحَامِ وَمَا تَدْرِی نَفْسٌ مَاذَا تَکْسِبُ غَدًا وَمَا تَدْرِی نَفْسٌ بِأَیِّ أَرْضٍ تَمُوتُ إِنَّ اللَّہَ عَلِیمٌ خَبِیرٌ}۔ بلاشبہ اللہ کے پاس ہے قیامت کا علم اور وہ بارش اتارتا ہے اور جانتا ہے جو کچھ رحموں میں ہے اور نہیں کوئی بھی جانتا کہ وہ کل کو کیا کمائے گا اور نہیں جانتا کوئی جی کہ وہ کہاں مرے گا بلاشبہ ا اللہ تعالیٰ جاننے والے باخبر ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40345]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40345، ترقيم محمد عوامة 38712)
 
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40345 in Urdu