🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. ما ذكر في فتنة الدجال
یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38713 ترقیم الشثری: -- 40346
٤٠٣٤٦ - حدثنا وكيع عن كهمس (بن) (١) الحسن (عن) (٢) ابن بريدة (٣) عن يحيى بن يعمر عن ابن عمر عن عمر قال: كنا جلوسا عند النبي ﷺ فجاءه رجل شديد بياض الثياب شديد سواد الشعر لا يرى عليه اثر السفر، ولا يعرفه منا احد ⦗٣٦٦⦘ فدنا منه حتى ادنى ركبتيه (من) (٤) ركبتيه، (ووضع كفيه) (٥) على فخذيه، (فقال) (٦) : يا محمد! متى الساعة؟ فقال:"ما المسئول عنها باعلم من السائل، قال: ولكن (من) (٧) (اماراتها) (٨) ان تلد الامة ريتها، وان ترى (الحفاة) (٩) العراة اصحاب النساء قد تطاولوا في البنيان" (١٠) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (عن).
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) هو عبد اللَّه بن بريدة.
(٤) في [جـ، س]: (ووضع).
(٥) سقط من: [جـ، س] وفي [أ، ب، ع]: (ووضع ركبتيه).
(٦) في [ع]: (وقال).
(٧) سقط من: [جـ].
(٨) في [أ، ب، جـ]: (أمارتها).
(٩) في [س، ع]: (الجناة)، وفي [جـ]: (الجفاة الجفاة).
(١٠) صحيح؛ أخرجه مسلم (٨)، وأحمد ١/ ٢٨ (١٩١) و (٣٦٧).

حضرت عمر سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بہت زیادہ سفید کپڑوں والے بہت زیادہ سیاہ بالوں والے ایک صاحب آئے ان پر سفر کے اثرات دکھائی نہیں دے رہے تھے اور ہم میں کوئی بھی ان کو پہچانتا نہیں تھا وہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قریب ہوئے یہاں تک کہ انہوں نے اپنے گھٹنے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گھٹنوں کے قریب کردیے اور اپنی ہتھیلیاں اپنی رانوں پر رکھ لیں اور عرض کیا اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! قیامت کب قائم ہوگی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس سے پوچھا جا رہا ہے وہ پوچھنے والے سے زیادہ نہیں جانتا لیکن اس کی نشانیوں میں ہے کہ باندی اپنے آقا کو جنے گی اور یہ کہ ننگے پاؤں والے اور ننگے بدن والے بکریاں چرانے والے لوگ عمارتوں میں ایک دوسرے پر فخر کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40346]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40346، ترقيم محمد عوامة 38713)
 
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40346 in Urdu