🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. ما ذكر في فتنة الدجال
یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38808 ترقیم الشثری: -- 40447
٤٠٤٤٧ - حدثنا عبد الله بن نمير قال: حدثنا موسى الجهني قال: حدثني عمر ابن قيس الماصر قال: حدثني مجاهد قال: حدثني فلان رجل من اصحاب النبي ⦗٤٠٤⦘ ﷺ (١) ان المهدي لا يخرج حتى تقتل النفس الزكية؛ فإذا قتلت النفس الزكية غضب عليهم من في السماء ومن في الارض، فاتى الناس المهدي، فزفوه كما تزف العروس إلى زوجها ليلة عرسها، وهو يملا الارض قسطا وعدلا وتخرج الارض نباتها وتمطر السماء مطرها، وتنعم امتي في ولايته نعمة لم (تنعمها) (٢) قط (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: ﵇.
(٢) في [ع]: (تنعمه).
(٣) صحيح.

حضرت مجاہد سے روایت ہے انہوں نے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ مہدی کا خروج نہیں ہوگا یہاں تک کہ پاکیزہ جان کو قتل کردیا جائے گا جب پاکیزہ جان کو قتل کردیا جائے گا تو ان پر جو آسمانوں میں ہیں اور زمینوں میں ہیں وہ غضبناک ہوں گے تو لوگ حضرت مہدی کے پاس آئیں گے وہ ان کو لے جائیں گے جیسے کہ دلہن کو اس کے شوہر کے گھر اس کی شادی کی رات لے جایا جاتا ہے وہ زمین کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے اور زمین اپنی نباتات کو نکالے گی اور آسمان بارش برسائے گا اور میری امت اس کی امارت مں ا اتنی آسودہ حال ہوگی کہ اس سے پہلے کبھی اتنی آسودہ حال نہیں ہوئی ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40447]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40447، ترقيم محمد عوامة 38808)
 
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40447 in Urdu