مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
3. ما ذكر في عثمان ﵁
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے تذکرہ کے بیان میں
ترقیم عوامۃ: 38811 ترقیم الشثری: -- 40450
٤٠٤٥٠ - حدثنا عفان قال: حدثنا جرير بن حازم قال: اخبرنا يعلى بن حكيم عن نافع قال: حدثنا عبد الله بن (عمر) (١) قال: قال لي عثمان وهو محصور في الدار: ما تقول فيما اشار به (علي) (٢) المغيرة بن (الاخنس؟) (٣) قال: قلت: وما اشار به عليك؟ قال: إن هؤلاء القوم يريدون خلعي، فإن خلعت تركوني، وإن لم ⦗٤٠٧⦘ اخلع قتلوني، قال: قلت: ارايت إن خلعت اتراك مخلدا في الدنيا؟ قال: لا، قلت: فهل يملكون الجنة والنار؟ قال: لا، قلت: ارايت إن لم تخلع ايزيدون على قتلك؟ قال: لا، قلت: ارايت (تسن) (٤) هذه السنة في الإسلام كلما سخط قوم على امير خلعوه، ولا (تخلع) (٥) قميصا (قمصكه) (٦) الله (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س]: (عمرو).
(٢) في [س]: مكررة.
(٣) في [ع]: (الأحسن).
(٤) في [أ، ب، جـ، س]: (ليس).
(٥) في [س]: (يخلع).
(٦) في [س]: (قمصك).
(٧) صحيح؛ أخرجه ابن سعد ٣/ ٦٦.
حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ حضرت عثمان نے مجھ سے ارشاد فرمایا جبکہ وہ گھر کے اندر محصور تھے تم اس بارے میں کیا کہتے ہو جو مغیرہ بن الاخنس نے بتلایا ہے ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا میں نے عرض کیا اس نے آپ کو کیا بتلایا ہے انہوں نے فرمایا کہ یہ لوگ مجھے خلافت سے معزول کرنا چاہتے ہیں اگر میں اس خلافت سے جدا ہوجاؤں تو وہ مجھے چھوڑیں گے اور اگر میں اس سے جدا نہ ہوں تو وہ مجھے قتل کردیں گے ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ میں نے کہا آپ مجھے بتلائیں اگر آپ جدا ہوجائیں گے تو آپ کا کیا خیال ہے کہ آپ دنیا میں ہمشہ رہیں گے آپ نے فرمایا نہیں میں نے عرض کیا۔ کیا جنت اور جہنم کے مالک ہیں انہوں نے فرمایا نہیں میں نے عرض کیا آپ مجھے بتلائیں اگر آپ خلافت سے جدا نہ ہوں تو یہ آپ کے قتل سے زیادہ کرسکتے ہیں انہوں نے فرمایا نہیں میں نے عرض کیا آپ مجھے بتلائیں کہ آپ اسلام میں یہ طریقہ جاری کردیں گے کہ جب بھی لوگ امیر سے ناراض ہوں تو اسے (خلافت سے) جدا کردیں جو قمیص اللہ نے آپ کو پہنائی ہے وہ نہ اتاریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40450]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40450، ترقيم محمد عوامة 38811)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40450 in Urdu