مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
3. ما ذكر في عثمان ﵁
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے تذکرہ کے بیان میں
ترقیم عوامۃ: 38813 ترقیم الشثری: -- 40452
٤٠٤٥٢ - حدثنا ابو اسامة عن عبد الملك بن ابي سليمان قال: سمعت ابا ليلى الكندي يقول: رايت عثمان اطلع على الناس وهو محصور فقال: ايها الناس! لا تقتلوني واستعتبوني، فوالله لئن قتلتموني لا تقاتلون جميعا ابدا، ولا تجاهدون عدوا ابدا، (و) (١) لتختلفن حتى تصيروا هكذا -وشبك بين اصابعه-: ﴿وياقوم لا يجرمنكم شقاقي ان يصيبكم مثل ما اصاب قوم نوح او قوم هود او قوم صالح وما قوم ⦗٤٠٨⦘ لوط منكم ببعيد﴾ [هود: ٨٩] ، قال: وارسل إلى عبد الله بن سلام فساله (فقال) (٢) : الكف الكف، فإنه ابلغ لك في الحجة فدخلوا عليه فقتلوه (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
(٢) سقط من: [س].
(٣) صحيح؛ أبو ليلى ثقة، يغاير أبا ليلى الضعيف، أخرجه ابن سعد ٣/ ٧١، وأحمد بن منيع كما في المطالب (٤٤٧٩)، وابن أبي حاتم في التفسير (١١١٥٤)، والدلابي في الكنى ٣/ ٩٤٣، وابن عساكر ٣٩/ ٣٤٩، وابن شبه (٢٠٧٤)، والخلال في السنة (٤٤٢)، والآجري في الشريعة (١٦٩٥).
حضرت ابو لیلی کندی سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ حضرت عثمان کو میں نے دیکھا کہ محاصرے کے وقت انہوں نے لوگوں کی طرف جھانکا اور فرمایا اے لوگو! مجھے قتل مت کرو اور مجھے راضی کرو اللہ کی قسم اگر تم نے مجھے قتل کردیاتو تم کبھی بھی اکھٹے قتال نہ کرسکو گے اور کبھی بھی دشمن سے جہاد نہ کرسکو گے اور تمہارے درمیان پھوٹ پڑجائے گی یہاں تک کہ تم اس طرح ہوجاؤ گے اور اپنی انگلیوں کو ایک دوسرے کے ساتھ ملایا اور آیت تلاوت کی ترجمہ اور اے میری قوم! میرے ساتھ ضد کا جو معاملہ تم کررہے ہو وہ کہیں تمہیں اس انجام تک نہ پہنچا دے کہ تم پر بھی ویسی مصیبت نازل ہو جیسی نوح کی قوم یا ہود کی قوم پر یا صالح کی قوم پر نازل ہوچکی ہے اور لوط کی قوم تو تم سے کچھ دور بھی نہیں ہے راوی نے فرمایا کہ حضر ت عثمان نے حضرت عبداللہ بن سلام کی طرف پیغام بھیجا اور ان سے پوچھا انہوں نے فرمایا ٹھہریں ٹھہریں بلاشبہ میں آپ کی دلیل تک زیادہ پہنچنے والا ہوں پس وہ لوگ حضرت عثمان کے پاس آئے اور ان کو شہید کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40452]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40452، ترقيم محمد عوامة 38813)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40452 in Urdu