🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. ما ذكر في عثمان ﵁
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے تذکرہ کے بیان میں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38857 ترقیم الشثری: -- 40502
٤٠٥٠٢ - حدثنا يزيد بن هارون عن العوام قال: حدثني رجل من اصحاب (الآجر) (١) (عن) (٢) شيخين من بني ثعلبة رجل وامراته قالا: قدمنا الربذة فمررنا برجل ابيض الراس واللحية اشعث، فقيل له: هذا من (اصحاب) (٣) رسول الله ﷺ (٤) ، وقد فعل بك هذا الرجل وفعل، فهل انت ناصب لنا راية (فناتيك) (٥) برجال ما شئت، فقال: يا اهل الإسلام! لا ترضوا علي اذاكم، لا تذلوا السلطان، فإنه من اذل السلطان اذله الله، والله (ان) (٦) لو صلبني عثمان على اطول (حبل) (٧) او اطول خشبة لسمعت واطعت وصبرت واحتسبت ورايت ان ذلك خير لي، ولو ⦗٤٣٩⦘ (سيرني) (٨) ما بين الافق إلى الافق، او (ما) (٩) بين المشرق إلى المغرب، لسمعت واطعت وصبرت واحتسبت ورايت ان ذلك خير لي (١٠) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (الآخر)، وفي [هـ]: (الأخرس).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) سقط من: [جـ، س، ع].
(٤) في المراجع زيادة: (فأستاذناه أن نغسل رأسه فأذن لنا واستأنس بنا، فبينا نحن كذلك إذ أتاه نفر من أهل العراق فقالوا: يا أبا ذر: فعل بك هذا الرجل).
(٥) في [أ، ب]: (ونأتيك).
(٦) سقط من: [جـ].
(٧) في [س]: (جبل).
(٨) في [ع]: (سرني).
(٩) سقط من: [س، هـ].
(١٠) مجهول؛ لإبهام بعض رواته، أخرجه سعد ٤/ ٢٢٤، وابن عساكر ٦٦/ ٢٠١، وانظر: تاريخ الإسلام ٣/ ٤١٣، وسير أعلام النبلاء ٢/ ٧١.

آجر کے ساتھیوں میں سے ایک ساتھی سے منقول ہے وہ بنی ثعلبہ کے دو بوڑھوں سے روایت کرتا ہے یعنی ایک مرددوسری عورت دونوں کہتے ہیں کہ ہم ربذہ مقام کے پاس سے گزرے وہاں ہم نے ایک سفید داڑھی اور سفید سر والے پراگندہ حال شخص کو دیکھا پس کہا گیا کہ یہ صحابی رسول ہیں (ایک وفد آیا اس نے حضرت ابو ذر کی حالت بہتر دیکھ کر کہا) یہ سلوک اس شخص نے کیا ہے؟ کیا آپ ہمارے لیے جھنڈا نصب کریں گے تا کہ آپ کے پاس لوگ آپ کی مدد کے لیے آئیں اگر آپ چاہیں تو انہوں نے کہا کہ اے لوگو! اپنی اذیت کو میرے اوپر پیش نہ کرو اور نہ امرا کو رسوا کرو کیونکہ جو امیر کو رسوا کرے گا اللہ اسے بھی ذلیل کرے گا۔ اللہ کی قسم اگر حضرت عثمان مجھے سب سے اونچے پہاڑ یا لکڑی پر سولی چڑھانا چاہیں تو میں ان کے اس حکم کی بھی اطاعت کروں گا اور اس پر صبر کروں گا اور اللہ سے اجر کی امید رکھوں گا اور اس کو اپنے لیے باعث خیر جانوں گا۔ اگر وہ مجھے ایک افق سے دوسرے افق تک چلنے کا حکم دیں یا مشرق سے مغرب تک چلنے کا حکم دیں تو ضرور اطاعت کروں گا اور صبر کروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40502]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40502، ترقيم محمد عوامة 38857)
 
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40502 in Urdu