🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. في مسير عائشة وعلي وطلحة والزبير ﵃
سیدہ عائشہ، سیدنا علی، سیدنا طلحہ، اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہم کے سفر کے بارے میں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38948 ترقیم الشثری: -- 40597
٤٠٥٩٧ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا ابو مالك الاشجعي عن سالم بن ابي الجعد عن محمد بن الحنفية قال: كنا في الشعب فكنا ننتقص عثمان فلما كان ذات يوم افرطنا، فالتفت إلى عبد الله ابن عباس فقلت له: يا ابا عباس! تذكر عشية الجمل؟ انا عن يمين علي و (انت) (١) عن شماله، إذ سمعنا الصيحة من قبل المدينة؟ قال: فقال ابن عباس: نعم، التي (بعث) (٢) بها فلان بن فلان، فاخبره انه وجد ام المؤمنين عائشة (واقفة) (٣) في المربد تلعن قتلة عثمان، فقال علي: لعن الله قتلة عثمان في السهل والجبل والبر والبحر، انا عن يمين علي وهذا عن شماله، (قال) (٤) : فسمعته من فيه إلى في وابن عباس: فوالله ما عبت عثمان إلى يومي هذا (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (إنك).
(٢) في [س]: (لعب).
(٣) في [س]: (وافقة).
(٤) سقط من: [هـ].
(٥) صحيح؛ أخرجه أحمد في فضائل الصحابة (٧٣٣)، ونعيم في الفتن (٤٤٨)، وابن عساكر ٣٩/ ٤٥٥، وابن شبه (٢٢٤٨).

محمد بن حنفیہ سے روایت ہے کہ ہم ایک گروہ میں بیٹھے حضرت عثمان کی کمی بیان کر رہے تھے، جب ہم نے حد سے تجاوز کیا تو میں حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما کی طرف متوجہ ہوا اور ان سے کہا اے ابن عباس رضی اللہ عنہما کیا آپکو جنگ جمل کی شام یاد ہے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے دائیں جانب تھا اور آپ بائیں جانب جب ہم نے مدینہ کی طرف سے ایک چیخ سنی تھی ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا جی ہاں جب فلاں کو اس کی خبر لانے کے لیے بھیجا تھا۔ پس اس نے خبر دی تھی کہ ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اونٹوں کے باڑے میں کھڑے ہو کر عثمان کے قاتلوں پر لعنت کر رہی تھیں۔ پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا لعنت ہو عثمان کے قاتلوں پر وہ چاہے نرم زمین میں ہوں، یا پہاڑوں میں، خشکی میں ہوں، یا تری میں، میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے دائیں جانب تھا اور یہ بائیں جانب تھے پس میں نے اور ابن عباس رضی اللہ عنہما نے آمنے سامنے یہ سنا۔ اللہ کی قسم میں نے حضرت عثمان کا آج تک کوئی عبی بیان نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40597]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40597، ترقيم محمد عوامة 38948)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40597 in Urdu