🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. في مسير عائشة وعلي وطلحة والزبير ﵃
سیدہ عائشہ، سیدنا علی، سیدنا طلحہ، اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہم کے سفر کے بارے میں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38959 ترقیم الشثری: -- 40608
٤٠٦٠٨ - حدثنا عباد بن العوام عن اشعث بن سوار عن ابيه قال: ارسل إلي موسى بن طلحة في (حاجة) (١) فاتيته، قال: (فبينا) (٢) انا عنده إذ دخل عليه ناس من اهل المسجد، فقالوا: يا ابا عيسى! حدثنا في الاسارى، [ (ليلتنا) (٣) فسمعتهم يقولون: اما موسى بن طلحة فإنه مقتول بكرة، فلما صليت الغداة جاء رجل ⦗٥٠٢⦘ يسعى؛ الاسارى (الاسارى) (٤) ، قال] (٥) : (ثم) (٦) جاء آخر في اثره يقول: موسى بن طلحة موسى بن طلحة، قال: فانطلقت، فدخلت على امير المؤمنين فسلمت فقال: اتبايع؟ تدخل فيما دخل فيه الناس؟ قلت: نعم، قال: هكذا، ومد يده (فبسطها) (٧) ، قال: فبايعته ثم قال: ارجع إلى اهلك ومالك، قال: فلما (رآني) (٨) الناس قد خرجت، قال: (جعلوا) (٩) يدخلون فيبايعون.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (حاجته).
(٢) في [س]: (فينا)، وفي [ع]: (فبيني).
(٣) في [أ، ب]: (ليتنا).
(٤) سقط من: [ع].
(٥) سقط ما بين المعكوفين من: [س].
(٦) في [س]: (بم)، وسقط من: [جـ].
(٧) في [هـ]؛ (فبسطهما).
(٨) في [أ، ب، ط، هـ]: (رأى)، وانظر: الاستذكار ٨/ ٥٤٥.
(٩) في [أ، جـ]: (فجعلوا).

حضرت سوار سے منقول ہے کہ موسیٰ بن طلحہ نے مجھے کسی ضرورت کے لیے اپنے پا س بلایا میں حاضر خدمت ہوا۔ میں ان کے پاس بیٹھا تھا کہ اسی اثنا میں مسجد کے کچھ لوگ حضرت موسیٰ بن طلحہ کے پاس آئے اور کہا اے ابو عیسیٰ ہمیں ہماری رات کے اساری کے بارے میں بتائیے، حضرت سوار صبح کے وقت قتل کردئیے جائیں گے پس جب میں نے صبح کی نماز ادا کی تو ایک شخص دوڑتا ہوا آیا جو پکارتے ہوئے کہہ رہا تھا الا ساری الا ساری پھر ایک دوسرا شخص اس کے نقش قدم پر چلتا ہوا آیا وہ پکار رہا تھا موسیٰ بن طلحہ موسیٰ بن طلحہ حضرت سوار فرماتے ہیں کہ پس میں چلا اور امیر المومنین کے پاس آیا اور سلام کیا۔ امیر المومنین نے کہا کہ کیا تم نے بیعت کرلی؟ جہاں لوگ داخل ہوئے تم داخل ہوگئے ہو؟ میں نے کہا جی ہاں۔ سوار فرماتے ہیں کہ اس طرح (ہاتھ پھیلائے ہوئے) امیر المومنین نے اپنے ہاتھ پھیلائے۔ پھر کہا تم نے بیعت کرلی پھر کہا تم اپنے اہل و عیال کی طرف لوٹ جاؤ جب لوگوں نے مجھے نکلتے ہوئے دیکھا تو وہ داخل ہونا شروع ہوئے اور بیعت کرنے لگے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40608]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40608، ترقيم محمد عوامة 38959)
 
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40608 in Urdu