مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. في مسير عائشة وعلي وطلحة والزبير ﵃
سیدہ عائشہ، سیدنا علی، سیدنا طلحہ، اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہم کے سفر کے بارے میں
ترقیم عوامۃ: 38968 ترقیم الشثری: -- 40617
٤٠٦١٧ - حدثنا ابو اسامة (١) عن عوف عن الحسن قال: جاء رجل إلى الزبير يوم الجمل (فقال) (٢) : (اقتل) (٣) لك عليا؟ قال: وكيف؟ قال: آتيه فاخبره اني معه، ثم افتك به، فقال الزبير: سمعت رسول الله ﷺ يقول:" (إن) (٤) الإيمان قيد الفتك لا يفتك مؤمن" (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: زيادة (قال).
(٢) في [ع]: (قال).
(٣) في [س]: (أقبل).
(٤) سقط من: [هـ].
(٥) منقطع؛ الحسن لا يروي عن الزبير، أخرجه أحمد (١٤٢٦)، وعبد الرزاق (٩٦٧٦)، وسبق ١٥/ ١٢٣.
حضرت حسن سے منقول ہے کہ ایک آدمی زبیر کے پاس آیا اور عرض کیا میں آپ کے لیے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو قتل کردوں۔ حضرت زبیر نے فرمایا وہ کیسے؟ اس نے جواب دیا میں اس کے پاس جا کر کہوں گا کہ میں آپ کے ساتھ ہوں پھر میں انہیں دھوکے سے قتل کر ڈالوں گا۔ حضرت زبیر نے فرمایا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ایمان دھوکے کو روکنے والا ہے اور مومن کبھی دھوکا نہیں دیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40617]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40617، ترقيم محمد عوامة 38968)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40617 in Urdu