مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. في مسير عائشة وعلي وطلحة والزبير ﵃
سیدہ عائشہ، سیدنا علی، سیدنا طلحہ، اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہم کے سفر کے بارے میں
ترقیم عوامۃ: 38985 ترقیم الشثری: -- 40634
٤٠٦٣٤ - حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثني ابو بكر عن جحش بن زياد الضبي قال: سمعت الاحنف بن قيس يقول: لما ظهر علي على (اهل البصرة) (١) ارسل إلى عائشة: ارجعي إلى المدينة وإلى بيتك، قال: فابت، قال: فاعاد إليها الرسول: والله لترجعن او لابعثن إليك نسوة من بكر بن وائل (معهن) (٢) شفار حداد ياخذنك بها، فلما رات ذلك خرجت (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب]، وفي [ع]: (أهل الجمل).
(٢) في [هـ]: (دمهن).
(٣) حسن؛ جحش صدوق، روى عنه جمع، وذكره ابن حبان في الثقات، وأبو بكر هو ابن عياش.
احنف بن قیس فرماتے ہیں کہ جب حضرت علی رضی اللہ عنہاہل بصرہ کے پاس آئے تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف پیغام بھیجا کہ آپ مدینے اپنے گھر لوٹ جاؤ تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے انکار کیا حضرت علی رضی اللہ عنہ نے پھر اپنے پیغام رساں کو بھیجا کہ اللہ کی قسم تم لوٹ جاؤ ورنہ میں تمہاری طرف بکر بن وائل کی ایسی عورتوں کو بھیجوں گا جس کے پاس تیز دھار والی چھریاں ہیں وہ تجھ پر ان سے حملہ کریں گی۔ جب حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے یہ دیکھا تو وہ چلی گئیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40634]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40634، ترقيم محمد عوامة 38985)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40634 in Urdu