مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
2. باب ما ذكر في صفين
جنگ صفین کا بیان
ترقیم عوامۃ: 39033 ترقیم الشثری: -- 40686
٤٠٦٨٦ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الاعمش عن شمر عن عبد الله بن سنان الاسدي قال: رايت عليا يوم صفين ومعه سيف رسول الله ﷺ ذو الفقار قال: فنضبطه (فيفلت) (١) فيحمل عليهم، (قال) (٢) : ثم يجيء، قال: ثم يحمل عليهم (٣) ، قال: فجاء بسيفه قد (تثنى) (٤) فقال: إن هذا يعتذر إليكم (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (فيتفلت).
(٢) سقط من: [ع].
(٣) في [ع]: زيادة (ثم يجيء).
(٤) في [ع]: (تثنا).
(٥) صحيح؛ أخرجه ابن أبي الدنيا في مكارم الأخلاق (١٦٠).
عبد اللہ بن سنان اسدی فرماتے ہیں کہ میں نے جنگ صفین میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا، ان کے ہاتھ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذوالفقار نامی تلوار تھی۔ ہم ان کے اردگرد رہتے تھے لیکن وہ ہمیں پیچھے چھوڑ دیتے تھے، وہ حملہ کرتے پھر آتے پھر حملہ کرتے۔ پھر وہ اپنی تلوار لائے تو وہ دو ٹکڑوں میں تقسیم ہوچکی تھی۔ آپ نے فرمایا کہ یہ تمہارے لئے عذر پیش کرتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40686]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40686، ترقيم محمد عوامة 39033)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40686 in Urdu