مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
3. ما (ذكر) في الخوارج
خوارج کا بیان
ترقیم عوامۃ: 39036 ترقیم الشثری: -- 40689
٤٠٦٨٩ - (حدثنا ابو بكر قال) (١) : حدثنا ابن علية عن ايوب عن ابن سيرين عن عبيدة عن علي قال: ذكر الخوارج، قال: فيهم رجل مخدج اليد او (مودن) (٢) او (مثدن) (٣) اليد، لولا إن تبطروا لحدثتكم بما وعد الله الذين يقتلونهم على لسان محمد ﷺ (٤) ، قلت: انت سمعته من محمد ﷺ (٥) قال: اي ورب الكعبة -ثلاث مرات (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) أي: ناقص الخلق، وفي [ع]: (مؤذن).
(٣) في [أ، ب، جـ، ع]: (مثدى)، وفي [هـ]: (مشدون).
(٤) سقط من: [ع].
(٥) سقط من: [ع].
(٦) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٠٦٦)، وأحمد (٦٢٦).
حضرت علی رضی اللہ عنہ کے سامنے ایک مرتبہ خوارج کا ذکر آیا تو آپ نے فرمایا کہ ان میں ایک آدمی ہے جس کا ہاتھ مکمل نہیں ہے۔ اگر مجھے اس بات کا اندیشہ نہ ہوتا کہ تم میری بات کا انکارکرو گے تو میں تمہیں وہ بات ضرور بتاتا جس کا اللہ تعالیٰ نے اپنی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبان پر ان لوگوں سے وعدہ کیا ہے جو خوارج سے قتال کریں گے۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ کیا آپ نے یہ بات خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنی ہے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رب کعبہ کی قسم! میں نے سنی ہے۔ یہ بات آپ نے تین مرتبہ فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40689]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40689، ترقيم محمد عوامة 39036)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40689 in Urdu