🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. ما (ذكر) في الخوارج
خوارج کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 39072 ترقیم الشثری: -- 40727
٤٠٧٢٧ - حدثنا يونس بن محمد قال: حدثنا حماد بن سلمة عن الازرق بن قيس عن شريك بن شهاب الحارثي قال: جعلت اتمنى ان القى رجلا من اصحاب محمد ﷺ (١) يحدثني عن الخوارج، فلقيت ابا برزة الاسلمي في نفر من اصحابه في يوم عرفة، فقلت: حدثني بشيء سمعته من رسول الله ﷺ يقوله في الخوارج، (فقال) (٢) : (احدثك) (٣) بما سمعت اذناي ورات عيناي، اتي رسول الله ﷺ بدنانير فجعل يقسمها وعنده رجل اسود (مطموم) (٤) الشعر، عليه ثوبان ابيضان، بين عينيه اثر السجود، وكان يتعرض لرسول الله ﷺ (٥) فلم يعطه، فاتاه فعرض له من قبل وجهه فلم يعطه شيئا، فاتاه من قبل (يمينه) (٦) فلم يعطه شيئا، ثم اتاه من قبل ⦗٥٥٧⦘ شماله فلم (يعطه) (٧) شيئا، ثم اتاه من خلفه فلم يعطه شيئا، فقال: يا محمد ما عدلت منذ اليوم في القسمة، فغضب رسول الله ﷺ غضبا شديدا ثم قال:"والله لا تجدون احدا اعدل عليكم مني" -ثلاث مرات، ثم قال:"يخرج عليكم رجال من قبل المشرق كان هذا منهم، هديهم هكذا، يقرؤون القرآن لا يجاوز تراقيهم، (يمرقون) (٨) من الدين كما (يمرق) (٩) السهم من الرمية، ثم لا يعودون إليه -ووضع يده على صدره- سيماهم (التحليق) (١٠) لا يزالون يخرجون حتى يخرج آخرهم مع المسيح الدجال، فإذا رايتموهم فاقتلوهم -ثلاثا- (١١) شر الخلق والخليقة" -يقولها ثلاثا (١٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ع].
(٢) في [ع]: (قال).
(٣) في [هـ]: (أحدثكم).
(٤) في [ع]: (مظموم).
(٥) سقط من: [ع].
(٦) سقط من: [هـ].
(٧) في [ع]: (تعطه).
(٨) في [ع]: (يمزقون).
(٩) في [ع]: (يمزق).
(١٠) في [ط، هـ]: (التخلق).
(١١) في [هـ]: زيادة (هم).
(١٢) مجهول؛ لجهالة شريك بن شهاب، أخرجه أحمد (١٩٧٨٣)، والنسائي (٣٥٦٦)، والحاكم ٢/ ١٤٦، والطيالسي (٩٢٣)، والبزار (٣٨٤٦)، والمزي ١٢/ ٤٦٠، والروياني (٧٦٦)، والهروي في ذم الكلام (٦٥٢).

حضرت شریک بن شہاب حارثی کہتے ہیں کہ میری خواہش تھی کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کسی ایسے ساتھی سے ملوں جو مجھے خوارج کے بارے میں بتائے، میں یوم عرفہ کو حضرت ابو برزہ اسلمی سے ملا وہ اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ تھے۔ میں نے ان سے کہا کہ مجھے کوئی ایسی بات سنائیں جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خوارج کے بارے میں سنی ہو۔ انہوں نے فرمایا کہ میں تمہیں ان کے بارے میں ایسا واقعہ سناؤں گا جسے میرے کانوں نے سنا اور میری آنکھوں نے دیکھا ہے۔ ہوا یوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس کچھ دنانیر لائے گئے۔ آپ انہیں تقسیم کرنے لگے، آپ کے پاس ایک آدمی تھا جس کے بال ڈھکے ہوئے تھے، اس پر دو سفید کپڑے تھے، اس کی آنکھوں کے درمیان سجدوں کا نشان تھا۔ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قریب ہوکر آپ سے وہ دنانیر لینا چاہتا تھا، لیکن آپ نے اسے عطا نہ فرمائے۔ وہ آپ کے چہرہ مبارک کی طرف سے آیا لیکن آپ نے اسے کچھ نہ دیا، وہ دائیں طرف سے آیا، آپ نے اسے کچھ نہ دیا، پھر وہ بائیں طرف سے آیا آپ نے اسے پھر بھی کچھ نہ دیا، پھر وہ پیچھے سے آیا تو آپ نے اسے پھر بھی کچھ نہ دیا۔ پھر وہ کہنے لگا اے محمد! آج کے دن آپ نے تقسیم میں انصاف سے کام نہیں لیا۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بہت زیادہ غصہ میں آئے اور آپ نے تین مرتبہ فرمایا خدا کی قسم! تم اپنے بارے میں مجھ سے زیادہ کسی کو انصاف کرنے والا نہیں پاؤ گے پھر آپ نے فرمایا کہ تم پر مشرق کی طرف سے کچھ لوگ خروج کریں گے، یہ مجھے ان میں سے لگتا ہے، ان کا طریقہ کاریہ ہوگا کہ وہ قرآن پڑھیں گے لیکن قرآن ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا، وہ دین سے اس طرح نکل جائیں گے جس طرح تیر کمان سے نکل جاتا ہے، پھر وہ اس میں واپس نہیں آئیں گے۔ پھر آپ نے اپنا ہاتھ سینے پر رکھا اور فرمایا کہ سر منڈانا ان کا شعار ہوگا، ان کا خروج ہمیشہ ہوتا رہے گا یہاں تک کہ ان کا آخری شخص مسیح دجال کے ساتھ نکلے گا۔ پھر آپ نے تین مرتبہ فرمایا کہ جب تم انہیں دیکھو تو ان سے قتال کرو۔ پھر آپ نے تین مرتبہ فرمایا کہ وہ تخلیق اور عادت کے اعتبار سے بدترین لوگ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40727]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40727، ترقيم محمد عوامة 39072)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40727 in Urdu