مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
3. ما (ذكر) في الخوارج
خوارج کا بیان
ترقیم عوامۃ: 39075 ترقیم الشثری: -- 40730
٤٠٧٣٠ - حدثنا زيد بن (حباب) (١) قال: اخبرني موسى بن عبيدة قال: اخبرني عبد الله بن دينار عن ابي سلمة وعطاء بن يسار (قالا) (٢) : جئنا ابا سعيد الخدري فقلنا: (سمعنا) (٣) من رسول الله ﷺ في الحرورية (شيئا) (٤) ، فقال: ما ادري ما الحرورية؟ ولكن سمعت رسول الله ﷺ يقول:"ياتي من بعدكم اقوام تحتقرون صلاتكم مع صلاتهم، وصيامكم مع صيامهم، وعبادتكم مع عبادتهم، يقرؤون القرآن لا يجاوز تراقيهم، (يمرقون) (٥) من الدين كما (يمرق) (٦) ⦗٥٥٩⦘ السهم من الرمية" (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (خباب).
(٢) في [ب]: (قال).
(٣) في [ع]: (سمعت).
(٤) سقط من: [ع].
(٥) في [ع]: (يمزقون).
(٦) في [ع]: (يمزق).
(٧) ضعيف؛ لضعف موسى بن عبيدة، وأصله أخرجه البخاري (٩٥٣٢)، ومسلم (١٠٦٤)، وأحمد ٣/ ٣٣ (١١٣٠٩).
حضرت ابوسلمہ اور حضرت عطاء بن یسار فرماتے ہیں کہ ہم حضرت ابو سعید خدری کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ہم نے ان سے کہا کہ کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے حروریہ کے بارے میں کچھ سنا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ حروریہ کو تو میں نہیں جانتا، البتہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ تمہارے بعد ایسی قوم آئے گی جن کی نمازوں کے سامنے تم اپنی نمازوں کو معمولی سمجھو گے، جن کے روزے کے سامنے تم اپنے روزوں کو اور جن کی عبادت کے سامنے تم اپنی عبادتوں کو بےحیثیت سمجھو گے۔ وہ قرآن پڑھتے ہوں گے لیکن قرآن ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا، وہ دین سے اس طرح نکل جائیں گے جس طرح تیر کمان سے نکل جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40730]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40730، ترقيم محمد عوامة 39075)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40730 in Urdu