مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
55. (في الرجل) يصلي بالقوم الظهر والعصر
ایک آدمی حضر میں کچھ نمازیں پڑھنا بھول جائے اور اسے وہ سفر میں یاد آئیں تو وہ انہیں کیسے ادا کرے؟
ترقیم عوامۃ: 4807 ترقیم الشثری: -- 4849
٤٨٤٩ - حدثنا محمد بن عبد الله (الاسدي) (١) عن إسرائيل عن جابر قال: سالت ابا جعفر وسالما والقاسم وعطاء عن رجل دخل مع قوم في العصر وهو يرى انها الظهر قالوا: ينصرف فيصلي الظهر وتجزئ عنه العصر قال: (و) (٢) سالت عامرا ومسلم بن صبيح فقالا: ينصرف فيصلي الظهر ثم يصلي العصر فإن الله قد كتبها عنده قبل العصر (فلا) (٣) تكون له الظهر.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [د، هـ]: (الآحدى).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) في [س، ط، هـ]: (ولا).
حدثنا محمد بن عبد الله الاسدي، عن إسرائيل، عن جابر، قال: سالت ابا جعفر، وسالما، والقاسم، وعطاء عن رجل دخل مع قوم في العصر وهو يرى انها الظهر، قالوا:" ينصرف فيصلي الظهر وتجزي عنه العصر"، قال: وسالت عامرا، ومسلم بن صبيح، فقالا: ينصرف فيصلي الظهر ثم يصلي العصر فإن الله قد كتبها عنده قبل العصر، فلا تكون له الظهر،
حضرت جابر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر، حضرت سالم، حضرت قاسم اور حضرت عطاء سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو ظہر کی نماز سمجھتے ہوئے کسی جماعت میں داخل ہو لیکن وہ لوگ عصر کی نماز پڑھ رہے ہوں۔ انہوں نے فرمایا کہ وہ سلام پھیرنے کے بعد ظہر کی نماز پڑھے گا البتہ اس کی عصر کی نماز ہوجائے گی۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے اس بارے میں حضرت عامر، حضرت مسلم بن صبیح سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ وہ فارغ ہو کر پہلے ظہر کی نماز پڑھے گا پھر عصر کی، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ظہر کو عصر سے پہلے فرض کیا ہے۔ لہٰذا ظہر کی نماز عصر کے بعد نہیں ہوسکتی۔ حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت حماد اور حضرت ابراہیم کی بھی یہی رائے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4849]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4849، ترقيم محمد عوامة 4807)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 4849 in Urdu