مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
61. الرجل يسلم عليه في الصلاة
جو حضرات ہاتھ یا سر سے سلام کا جواب دیا کرتے تھے
ترقیم عوامۃ: 4845 ترقیم الشثری: -- 4889
٤٨٨٩ - حدثنا ابن فضيل عن الاعمش (عن إبراهيم عن علقمة) (١) عن عبد الله قال: كنا نسلم على النبي ﷺ وهو في الصلاة قبل ان نخرج إلى النجاشي فيرد علينا فلما رجعنا من عند النجاشي سلمت عليه فلم يرد (و) (٢) قال:"إن في الصلاة شغلا" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (عن علقمة عن إبراهيم).
(٢) زيادة (و) في [أ، جـ، ك].
(٣) صحيح، أخرجه البخاري (١٢١٦)، ومسلم (٥٣٨).
حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ نجاشی کے پاس جانے سے پہلے ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سلام کیا کرتے تھے اور آپ ہمیں سلام کا جواب دیتے تھے۔ جب ہم نجاشی کے پاس سے واپس آئے تو میں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سلام کیا لیکن آپ نے سلام کا جواب نہ دیا اور نماز مکمل کرنے کے بعد فرمایا کہ نماز کی اپنی ایک مصروفیت ہوتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4889]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4889، ترقيم محمد عوامة 4845)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 4889 in Urdu