مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
26. الخطبة يتكلم فيها
خطبہ کے دوران کلام کیا جا سکتا ہے
ترقیم عوامۃ: 5255 ترقیم الشثری: -- 5318
٥٣١٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن الاعمش عن ابي سفيان عن جابر قال: جاء (سليك) (١) الغطفاني والنبي ﷺ يخطب يوم الجمعة فقال له:"صليت؟" قال: لا، قال:"صل ركعتين تجوز فيهما" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (سليل).
(٢) حسن؛ أبو سفيان صدوق، أخرجه مسلم (٨٧٥) وأحمد (١٤٤٠٥) وأصله عند البخاري (٩٣١).
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا سلیک غطفانی رضی اللہ عنہ (مسجد میں) آئے جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کا خطبہ ارشاد فرما رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت فرمایا: «صَلَّيتَ؟» ”کیا تم نے نماز پڑھ لی ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”جی نہیں“، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «صَلِّ رَكعَتَيْنِ تَجَوَّزْ فِيهِمَا» ”دو رکعتیں ادا کرو اور ان میں اختصار سے کام لو۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5318]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5318، ترقيم محمد عوامة 5255)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 5318 in Urdu