🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
163. في الإمام يصلي جالسا
اگر امام بیٹھ کر نماز پڑھائے تو مقتدی کیا کریں؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 7213 ترقیم الشثری: -- 7325
٧٣٢٥ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الاعمش عن ابي سفيان عن جابر قال: صرع النبي ﷺ من فرس له (فوقع) (١) على جذع نخلة فانفكت قدمه فدخلنا عليه نعوده وهو يصلي في مشربة لعائشة فصلينا بصلاته (ونحن قيام ثم دخلنا عليه مرة اخرى وهو يصلي جالسا فصلينا بصلاته) (٢) ونحن قيام فاوما إلينا ان اجلسوا فلما صلى قال:"إنما جعل الإمام ليؤتم به فإذا صلى قائما فصلوا قياما وإذا صلى جالسا فصلوا جلوسا ولا تقوموا وهو جالس كما يفعل اهل فارس (بعظمائها) (٣) " (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (فرفع).
(٢) سقط ما بين القوسين من: [أ، ب].
(٣) في [هـ]: (بعظمائهم).
(٤) حسن؛ أبو سفيان صدوق، أخرجه أحمد (١٤٢٠٥)، وأبو داود (٦٠٢)، وابن ماجه (٣٤٨٥)، وابن خزيمة (١٦١٥)، وابن حبان (٢١١٤)، والدارقطني ١/ ٤٢٢، والبخاري في الأدب المفرد (٩٦٠)، وأبو يعلى (١٨٩٦)، والبيهقي ٣/ ٧٩، وأصله عند مسلم (٤١٣).

حدثنا وكيع ، قال: حدثنا الاعمش ، عن ابي سفيان ، عن جابر ، قال: صرع النبي صلى الله عليه وسلم من فرس له فوقع على جذع نخلة فانفكت قدمه فدخلنا عليه نعوده، وهو يصلي في مشربة لعائشة فصلينا بصلاته ونحن قيام، ثم دخلنا عليه مرة اخرى وهو يصلي جالسا فصلينا بصلاته ونحن قيام فاوما إلينا ان اجلسوا فلما صلى، قال:" إنما جعل الإمام ليؤتم به، فإذا صلى قائما فصلوا قياما وإذا صلى جالسا فصلوا جلوسا، ولا تقوموا وهو جالس كما يفعل اهل فارس بعظمائهم"
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک مرتبہ گھوڑے سے نیچے گرے اور کھجور کے ایک تنے پر لگے جس سے آپ کے پاؤں میں چوٹ آگئی۔ ہم آپ کی عیادت کے لئے حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے ایک کمرے میں بیٹھ کر نماز پڑھ رہے تھے۔ ہم نے کھڑے کھڑے آپ کے پیچھے نماز پڑھنا شروع کردی۔ پھر ہم دوسری مرتبہ آپ کی عیادت کے لئے حاضر ہوئے تو آپ بیٹھ کر نماز پڑھ رہے تھے۔ ہم نے کھڑے ہوکر آپ کی اقتداء شروع کردی تو آپ نے ہمیں بیٹھنے کا اشارہ کیا۔ جب آپ نے نماز مکمل کرلی تو فرمایا کہ امام اس لئے بنایا جاتا ہے تاکہ اس کی اقتداء کی جائے۔ جب وہ کھڑے ہوکر نماز پڑھے تو تم بھی کھڑے ہو کر نماز پڑھو اور جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔ جب وہ بیٹھا ہو تو تم کھڑے مت ہو جیسا کہ اہل فارس اپنے قابل تعظیم لوگوں کے ساتھ کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7325]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7325، ترقيم محمد عوامة 7213)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 7325 in Urdu