🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
299. (في) صلاة الكسوف، كم هي
سورج گرہن کی نماز کا طریقہ
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 8390 ترقیم الشثری: -- 8526
٨٥٢٦ - (حدثنا) (١) ابن نمير قال: اخبرنا عبد الملك عن عطاء عن جابر قال: انكسفت الشمس على عهد رسول الله ﷺ يوم مات إبراهيم بن النبي ﷺ فقال الناس: إنما انكسفت الشمس لموت إبراهيم، فقام النبي ﷺ فصلى بالناس ست ركعات واربع سجدات، (بدا) (٢) فكبر ثم قرا فاطال القراءة ثم ركع نحوا مما قام ثم رفع راسه من الركوع فقرا قراءة دون (القراءة) (٣) (الاولى) (٤) ، ثم ركع نحوا مما قام ثم رفع راسه من الركوع، (فقرا قراءة دون الثانية، ثم ركع نحوا مما قام، ثم رفع راسه من الركوع) (٥) ، ثم انحدر بالسجود فسجد سجدتين، ثم قام فركع ايضا ثلاث ركعات ليس منها ركعة إلا التي قبلها اطول من التي بعدها وركوعه نحوا من سجوده، ثم تاخر وتاخرت الصفوف خلفه حتى انتهى إلى النساء، ثم تقدم وتقدم ⦗٣١١⦘ الناس معه حتى قام في مقامه، فانصرف حين انصرف وقد اضاءت الشمس فقال:"يا ايها الناس إنما الشمس والقمر آيتان من آيات الله لا (ينكسفان) (٦) لموت بشر، فإذا رايتم شيئا من ذلك فصلوا حتى تنجلي" (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) سقط من: [ك].
(٣) سقط من: [ص، هـ].
(٤) في [هـ]: (الثانية).
(٥) سقط من: [أ، ب، جـ، هـ].
(٦) في [ز]: (ينكشفان)، في [أ]: (تنكسفان).
(٧) شاذ، صواب الرواية أربع ركوعات، والحديث أخرجه مسلم (٩٠٤)، وأحمد (١٤٤١٧).

حدثنا ابن نمير ، قال: اخبرنا عبد الملك ، عن عطاء ، عن جابر ، قال:" انكسفت الشمس على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم، يوم مات إبراهيم بن النبي صلى الله عليه وسلم، فقال الناس: إنما انكسفت الشمس لموت إبراهيم، فقام النبي صلى الله عليه وسلم، فصلى بالناس ست ركعات واربع سجدات ؛ بدا فكبر، ثم قرا فاطال القراءة، ثم ركع نحوا مما قام، ثم رفع راسه من الركوع، فقرا قراءة دون القراءة الاولى، ثم ركع نحوا مما قام، ثم رفع راسه من الركوع، ثم انحدر بالسجود، فسجد سجدتين، ثم قام، فركع ايضا ثلاث ركعات ليس منها ركعة إلا التي قبلها اطول من التي بعدها وركوعه نحوا من سجوده، ثم تاخر وتاخرت الصفوف خلفه حتى انتهى إلى النساء، ثم تقدم، وتقدم الناس معه حتى قام في مقامه فانصرف حين انصرف وقد اضاءت الشمس، فقال:" يا ايها الناس إنما الشمس والقمر آيتان من آيات الله، لا ينكسفان لموت بشر، فإذا رايتم شيئا من ذلك، فصلوا حتى تنجلي"
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں جب آپ کے صاحبزادے حضرت ابراہیم کا انتقال ہوا تو سورج کو گرہن لگ گیا، لوگوں نے کہا کہ حضرت ابراہیم کے انتقال کی وجہ سے سورج کو گرہن لگ گیا ہے۔ اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو چھ رکوع اور چار سجدوں کے ساتھ نماز پڑھائی۔ آپ نے سب سے پہلے تکبیر کہی پھر قراءت کی اور لمبی قرائت کی، پھر قیام کے برابررکوع فرمایا۔ پھر رکوع سے سر اٹھایا، پھر پہلی قراءت سے کم قراءت کی، پھر قیام کے برابر رکوع فرمایا۔ پھر رکوع سے سر اٹھایا اور دوسری قراءت سے کم قراءت کی، پھر اس قیام کے برابر رکوع فرمایا۔ پھر رکوع سے سر اٹھا کر سجدوں کے لئے جھک گئے اور دوسجدے کئے، پھر کھڑے ہوکر تین رکوع فرمائے، ہر رکوع سے پہلے رکوع اس سے زیادہ لمبا ہوتا تھا۔ اور آپ کے رکوع آپ کے سجدوں کے برابر ہوتے تھے۔ پھر آپ پیچھے آئے اور آپ کے پیچھے صفوں میں کھڑے لوگ بھی پیچھے آئے، یہاں تک کہ خواتین تک پہنچ گئیں۔ پھر آپ آگے ہوئے اور آپ کے ساتھ لوگ بھی آگے ہوئے یہاں تک کہ آپ اپنی جگہ آکھڑے ہوئے۔ پھر جب سورج روشن ہوگیا تو آپ نے نماز کو مکمل فرمالیا اور پھر ارشاد فرمایا کہ اے لوگو! سورج اور چاند اللہ کی نشانیاں ہیں، انہیں کسی کی موت کی وجہ سے گرہن نہیں لگتا، جب تم ان کو گرہن لگا ہوا دیکھو تو ان کے روشن ہونے تک نماز پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8526]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8526، ترقيم محمد عوامة 8390)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 8526 in Urdu