مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
68. في الهلال يرى، وبعض الناس قد أكل
اگر چاند اس وقت نظر آیا جب کچھ لوگ کھا چکے تھے تو وہ کیا کریں؟
ترقیم عوامۃ: 9569 ترقیم الشثری: -- 9728
٩٧٢٨ - حدثنا محمد بن (بكر) (١) عن ابن جريج قال: قلت لعطاء ارايت ان اصبح اهل مكة مفطرين او رجل او رجلان ثم جاءهم ان قد رئي الهلال فجاءهم الخبر بذلك من اول النهار او من آخر النهار كانوا يصومون بقية يومهم او يقضونه بعد قال: ياكلون ويشربون إن شاءوا ولم يوجب عليهم ان يصوموا (بقية يومهم) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (بكير).
(٢) في [أ، ك]: (بقيته) وسقطت كلمة (يومهم).
حدثنا محمد بن بكر، عن ابن جريج، قال: قلت لعطاء ارايت إن اصبح اهل مكة مفطرين او رجل او رجلان، ثم جاءهم ان قد رئي الهلال فجاءهم الخبر بذلك من اول النهار او من آخر النهار كانوا يصومون بقية يومهم او يقضونه بعد؟ قال:" ياكلون ويشربون إن شاءوا ولم يوجب عليهم ان يصوموا بقيته"
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے کہا کہ اگر مکہ کے کچھ لوگ روزہ دار نہ ہونے کی حالت میں صبح کریں، یا ایک یا دو آدمی روزہ دار نہ ہونے کی حالت میں صبح کریں، پھر کچھ دیر بعد کوئی آدمی آئے اور کہے کہ گذشتہ رات چاند دیکھ لیا گیا تھا، یہ خبر ان کے پاس دن کے ابتدائی یا انتہائی حصہ میں آئی، تو کیا وہ باقی دن روزہ رکھیں یا بعد میں اس روزے کی قضا کریں۔ انہوں نے فرمایا کہ اگر وہ چاہیں تو کھاتے پیتے رہیں باقی دن میں روزہ رکھنا ان پر ضروری نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9728]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9728، ترقيم محمد عوامة 9569)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 9728 in Urdu