Eng Ur-Latn Book Store
🏠 💻 📰 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
18. باب التحويل إلى الكعبة وجواز استقبال القبلة فى بعض الصلاة
باب: خانہ کعبہ کی طرف رخ کرلینا اور نماز کے درمیان قبلہ کی طرف رخ کرنے کا جائز ہونا۔
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1057 ترقیم الرسالہ : -- 1072
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عِيسَى ، نا أَبُو هَاشِمٍ الرِّفَاعِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ ، نا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، ثنا أَبُو إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، قَالَ:" صَلَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ قُدُومِهِ الْمَدِينَةَ سِتَّةَ عَشَرَ شَهْرًا نَحْوَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ، ثُمَّ عَلِمَ اللَّهُ سُبْحَانَهُ هَوَى نَبِيِّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فنزلت: قَدْ نَرَى تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِي السَّمَاءِ فَلَنُوَلِّيَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضَاهَا فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ سورة البقرة آية 144، فَأَمَرَهُ أَنْ يُوَلِّيَ إِلَى الْكَعْبَةِ، وَمَرَّ عَلَيْنَا رَجُلٌ وَنَحْنُ نُصَلِّي نَحْوَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ، فَقَالَ: إِنَّ نَبِيَّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ حَوَّلَ وَجْهَهُ إِلَى الْكَعْبَةِ، فَتَوَجَّهْنَا إِلَى الْكَعْبَةِ وَقَدْ صَلَّيْنَا رَكْعَتَيْنِ" .
سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدینہ منورہ تشریف آوری کے بعد تقریباً سولہ ماہ تک ہم لوگ آپ کی اقتداء میں بیت المقدس کی طرف رخ کر کے نماز ادا کرتے رہے۔ اللہ تعالیٰ اپنے نبی کی خواہش سے واقف تھا۔ اس نے یہ آیت نازل کی: ہم تمہارے چہرے کا آسمان کی طرف اٹھنا دیکھ رہے ہیں، ہم تمہیں اس قبلہ کی طرف پھیر دیں گے جس سے تم راضی ہو جاؤ گے، تو تم اپنا رخ مسجد حرام کی طرف کر لو۔ اللہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا کہ آپ خانہ کعبہ کی طرف رخ کریں۔ راوی کہتے ہیں: ایک شخص ہمارے پاس سے گزرا، ہم اس وقت بیت المقدس کی طرف رخ کر کے نماز ادا کر رہے تھے۔ اس نے بتایا: تمہارے نبی نے خانہ کعبہ کی طرف رخ کر لیا ہے۔ تو ہم نے اپنا رخ خانہ کعبہ کی طرف کر لیا، حالانکہ ہم دو رکعت ادا کر چکے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1072]
ترقیم العلمیہ: 1057
تخریج الحدیث: «مضطرب، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 40، 399، 4486، 4492، 7252، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 525، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 428، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 487، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 340، 2962، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1010، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1072، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18790»
«قال ابن حجر: أبو بكر سيئ الحفظ وقد اضطرب فيه، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (1 / 118)»

الحكم على الحديث: مضطرب

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥البراء بن عازب الأنصاري، أبو عمارة، أبو الطفيل، أبو عمروصحابي
👤←👥أبو إسحاق السبيعي، أبو إسحاق
Newأبو إسحاق السبيعي ← البراء بن عازب الأنصاري
ثقة مكثر
👤←👥أبو بكر بن عياش الأسدي، أبو بكر
Newأبو بكر بن عياش الأسدي ← أبو إسحاق السبيعي
صدوق حسن الحديث
👤←👥محمد بن يزيد الرفاعي، أبو هشام
Newمحمد بن يزيد الرفاعي ← أبو بكر بن عياش الأسدي
ضعيف الحديث