🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

New یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. باب دعاء الاستفتاح بعد التكبير
باب: تکبیر کے بعد نماز کے آغاز کی دعا۔
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1122 ترقیم الرسالہ : -- 1137
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، نا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ الْمَاجِشُونُ ، ثنا الْمَاجِشُونُ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاةَ كَبَّرَ، ثُمَّ قَالَ:" وَجَّهْتُ وَجْهِي لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضَ حَنِيفًا وَمَا أَنَا مِنُ الْمُشْرِكِينَ، إِنَّ صَلاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ لا شَرِيكَ لَهُ، وَبِذَلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ اللَّهُمَّ أَنْتَ الْمَلِكُ لا إِلَهَ إِلا أَنْتَ رَبِّي وَأَنَا عَبْدُكَ ظَلَمْتُ نَفْسِي وَاعْتَرَفْتُ بِذَنْبِي فَاغْفِرْ لِي ذُنُوبِي جَمِيعًا إِنَّهُ لا يَغْفِرُ?لذُّنُوبَ إِلا أَنْتَ، لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ، وَالْخَيْرُ كُلُّهُ فِي يَدَيْكَ وَالشَّرُّ لَيْسَ إِلَيْكَ تَبَارَكْتَ وَتَعَالَيْتَ أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ"، وَإِذَا رَكَعَ قَالَ:" اللَّهُمَّ لَكَ رَكَعْتُ وَبِكَ آمَنْتُ وَلَكَ أَسْلَمْتُ خَشَعَ لَكَ سَمْعِي وَبَصَرِي وَمُخِّي وَعِظَامِي وَعَصَبِي"، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ، قَالَ:" سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ مِلْءَ السَّمَاوَاتِ وَمِلْءَ الأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَمِلْءَ مَا شِئْتَ مِنْ شَيْءٍ بَعْدُ"، فَإِذَا سَجَدَ قَالَ:" اللَّهُمَّ لَكَ سَجَدْتُ وَبِكَ آمَنْتُ وَلَكَ أَسْلَمْتُ سَجَدَ وَجْهِي لِلَّذِي خَلْقَهُ، وَصَوَّرَهُ فَأَحْسَنَ صُوَرَهُ، وَشَقَّ سَمْعَهُ وَبَصَرَهُ، تَبَارَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ"، وَإِذَا سَلَّمَ مِنَ الصَّلاةِ قَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي مَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ وَمَا أَسْرَفْتُ وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ مِنِّي، أَنْتَ الْمُقَدَّمُ وَأَنْتَ الْمُؤَخِّرُ لا إِلَهَ إِلا أَنْتَ" .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کا آغاز کرتے تھے تو تکبیر کہنے کے بعد یہ دعا پڑھتے تھے: میں نے اپنا رخ اس ذات کی طرف کر لیا جس نے آسمان و زمین کو ٹھیک طور پر پیدا کیا ہے اور میں مشرک نہیں ہوں میری نماز میری قربانی، میری زندگی، میری موت اللہ کے لیے ہے، جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے جس کا کوئی شریک نہیں ہے مجھے اسی بات کا حکم دیا گیا ہے اور میں سب سے پہلا مسلمان ہوں، اے اللہ! تو بادشاہ ہے، تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے تو میرا پروردگار ہے میں تیرا بندہ ہوں میں نے اپنے اوپر ظلم کیا ہے، میں اپنے گناہ کا اعتراف کرتا ہوں تو میرے تمام گناہوں کو بخش دے، گناہوں کو تیرے علاوہ کوئی بخش نہیں سکتا، میں حاضر ہوں، تیری بارگاہ میں بھلائی اور سعادت سب تیرے دست قدرت میں ہے، اور برائی تیری طرف نہیں آ سکتی، میں تیری مدد سے سب کچھ کر سکتا ہوں، تیری طرف رجوع کرتا ہوں، تیری ذات برکت والی ہے، تو بلند و برتر ہے میں تجھ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور تیری بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب رکوع میں جاتے تھے تو آپ یہ پڑھتے تھے: اے اللہ! میں نے تیرے لیے رکوع کیا، میں تجھ پر ایمان لایا، میں تیرے سامنے جھک گیا، میری سماعت، میری بصارت، میرا مغز، میری ہڈیاں، میرے پٹھے (تیری بارگاہ میں جھک گئے)۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب رکوع سے سر اٹھاتے تو یہ دعا پڑھتے تھے: جس شخص نے اللہ کی حمد بیان کی، اللہ نے اس کی حمد کو سن لیا، اے ہمارے پروردگار ہر طرح کی حمد تیرے لیے مخصوص ہے، جو اتنی ہو جو آسمان و زمین کو بھر دے اور ان کے درمیان موجود جگہ کو بھر دے اور اس کے علاوہ جو تو چاہے اس حصے کو بھی بھر دے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب سجدے میں جاتے تو یہ پڑھتے تھے: اے اللہ! میں نے تیری بارگاہ میں سجدہ کیا میں تجھ پر ایمان لایا تیرے لیے اسلام قبول کیا، میرا سر اس ذات کے لیے جھکا ہوا ہے جس نے اسے پیدا کیا ہے، اسے صورت دی ہے اور اچھی صورت دی ہے، اسے سماعت اور بصارت سے نوازا ہے اللہ کی ذات برکت والی ہے جو سب سے بہترین خالق ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز پڑھنے کے بعد سلام پھیرتے تو یہ دعا پڑھتے تھے: اے اللہ! جو میں پہلے کر چکا ہوں جو بعد میں کروں گا جو خفیہ طور پر کروں گا جو اعلانیہ طور پر کیا، جو اسراف کیا، جس کے بارے میں تو مجھ سے زیادہ جانتا ہے، تو ان سب کے بارے میں میری مغفرت کر دے تو آگے کرنے والا ہے تو پیچھے کرنے والا ہے، تیرے علاوہ کوئی اور معبود نہیں۔ امام دارقطنی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: نضر بن شمیل کے حوالے سے یہ بات پتہ چلی ہے جو علم لغت کے ماہرین میں سے ہیں وہ فرماتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یہ الفاظ، برائی تیری طرف نہیں جا سکتی۔ اس سے مراد یہ ہے برائی ایسی چیز نہیں ہے جس کے ذریعے تیرا قرب حاصل کیا جائے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1137]
ترقیم العلمیہ: 1122
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 393، 771، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 462، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 896، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 744، 760، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 266، 3421، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 864، 1054، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1137، 1138، 1294، 1295، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 728»

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥علي بن أبي طالب الهاشمي، أبو الحسن، أبو الحسينصحابي
👤←👥عبيد الله بن أسلم المدني
Newعبيد الله بن أسلم المدني ← علي بن أبي طالب الهاشمي
ثقة
👤←👥عبد الرحمن بن هرمز الأعرج، أبو داود
Newعبد الرحمن بن هرمز الأعرج ← عبيد الله بن أسلم المدني
ثقة ثبت عالم
👤←👥يعقوب بن أبي سلمة التيمي
Newيعقوب بن أبي سلمة التيمي ← عبد الرحمن بن هرمز الأعرج
صدوق حسن الحديث
👤←👥عبد العزيز بن أبي سلمة الماجشون، أبو عبد الله، أبو الأصبغ
Newعبد العزيز بن أبي سلمة الماجشون ← يعقوب بن أبي سلمة التيمي
ثقة فقيه مصنف
👤←👥يزيد بن هارون الواسطي، أبو خالد
Newيزيد بن هارون الواسطي ← عبد العزيز بن أبي سلمة الماجشون
ثقة متقن
👤←👥أحمد بن سنان القطان، أبو جعفر
Newأحمد بن سنان القطان ← يزيد بن هارون الواسطي
ثقة حافظ
👤←👥علي بن عبد الله الواسطي، أبو الحسن
Newعلي بن عبد الله الواسطي ← أحمد بن سنان القطان
ثقة
Sunan al-Daraqutni Hadith 1137 in Urdu