🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

New یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. باب دعاء الاستفتاح بعد التكبير
باب: تکبیر کے بعد نماز کے آغاز کی دعا۔
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1123 ترقیم الرسالہ : -- 1138
وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ ، ثنا حَجَّاجٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا ابْتَدَأَ الصَّلاةَ الْمَكْتُوبَةَ، قَالَ:" وَجَّهْتُ وَجْهِي لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضَ حَنِيفًا مُسْلِمًا وَمَا أَنَا مِنُ الْمُشْرِكِينَ، إِنَّ صَلاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، لا شَرِيكَ لَهُ وَبِذَلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ، اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ لا إِلَهَ إِلا أَنْتَ سُبْحَانَكَ وَبِحَمْدِكَ أَنْتَ رَبِّي وَأَنَا عَبْدُكَ ظَلَمْتُ نَفْسِي وَاعْتَرَفْتُ بِذَنْبِي فَاغْفِرْ لِي ذُنُوبِي جَمِيعًا لا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلا أَنْتَ، وَاهْدِنِي لأَحْسَنِ الأَخْلاقِ لا يَهْدِينِي لأَحْسَنِهَا إِلا أَنْتَ، وَاصْرِفْ عَنِّي سَيِّئَهَا لا يَصْرِفُ عَنِّي سَيِّئَهَا إِلا أَنْتَ، لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ وَالْخَيْرُ بِيَدَيْكَ، وَالْمَهْدِيُّ مَنْ هَدَيْتَ وَأَنَا بِكَ وَإِلَيْكَ تَبَارَكْتَ وَتَعَالَيْتَ أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ" . قَالَ: وَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَجَدَ فِي الصَّلاةِ الْمَكْتُوبَةِ ثُمَّ ذَكَرَ بَاقِيَ الْحَدِيثِ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرض نماز کے آغاز میں یہ پڑھتے تھے: میں نے اپنا رخ اس ذات کی طرف کر لیا ہے، جس نے آسمان و زمین کو پیدا کیا ہے میں نے (ہر غلط دین سے روگرداں ہوتے ہوئے) مسلمانوں کے طور پر اپنا (رخ اللہ کی طرف کیا ہے) اور میں مشرک نہیں ہوں، میری نماز، میری قربانی، میری زندگی، میری موت اللہ کے لیے ہے، جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے، جس کا کوئی شریک نہیں، مجھے اسی بات کا حکم دیا گیا ہے اور میں مسلمان ہوں، اے اللہ! حمد تیرے لیے مخصوص ہے، تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے، تو پاک ہے، حمد تیرے لیے مخصوص ہے تو میرا پروردگار ہے میں تیرا بندہ ہوں میں نے اپنے اوپر ظلم کیا ہے، میں اپنے گناہ کا اعتراف کرتا ہوں تو میرے تمام گناہوں کی بخشش کر دے، تیرے علاوہ کوئی اور گناہوں کی بخشش نہیں کر سکتا، اچھے اخلاق کی طرف تو ہی راہنمائی کر سکتا ہے، اور تو برے اخلاق کو مجھ سے دور کر دے مجھ سے برے اخلاق کو صرف تو ہی دور کر سکتا ہے، میں حاضر ہوں، بھلائی اور سعادت تیرے دست قدرت میں ہے، وہی شخص ہدایت یافتہ ہے جسے تو ہدایت نصیب کرے میں تیری مدد سے سب کچھ کرتا ہوں تیری طرف رجوع کرتا ہوں تو برکت والا ہے، بلند و برتر ہے، میں تجھ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور تیری بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔ راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرض نماز میں سجدے میں جاتے تھے اس کے بعد انہوں نے حسب سابق حدیث نقل کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1138]
ترقیم العلمیہ: 1123
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 393، 771، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 462، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 896، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 744، 760، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 266، 3421، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 864، 1054، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1137، 1138، 1294، 1295، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 728»

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥علي بن أبي طالب الهاشمي، أبو الحسن، أبو الحسينصحابي
👤←👥عبيد الله بن أسلم المدني
Newعبيد الله بن أسلم المدني ← علي بن أبي طالب الهاشمي
ثقة
👤←👥عبد الرحمن بن هرمز الأعرج، أبو داود
Newعبد الرحمن بن هرمز الأعرج ← عبيد الله بن أسلم المدني
ثقة ثبت عالم
👤←👥عبد الله بن الفضل القرشي
Newعبد الله بن الفضل القرشي ← عبد الرحمن بن هرمز الأعرج
ثقة
👤←👥موسى بن عقبة القرشي، أبو محمد
Newموسى بن عقبة القرشي ← عبد الله بن الفضل القرشي
ثقة فقيه إمام في المغازي
👤←👥ابن جريج المكي، أبو خالد، أبو الوليد
Newابن جريج المكي ← موسى بن عقبة القرشي
ثقة
👤←👥الحجاج بن محمد المصيصي، أبو محمد
Newالحجاج بن محمد المصيصي ← ابن جريج المكي
ثقة ثبت
👤←👥يوسف بن سعيد المصيصي، أبو يعقوب
Newيوسف بن سعيد المصيصي ← الحجاج بن محمد المصيصي
ثقة حافظ
👤←👥عبد الله بن محمد الفقيه، أبو بكر
Newعبد الله بن محمد الفقيه ← يوسف بن سعيد المصيصي
ثقة حافظ
Sunan al-Daraqutni Hadith 1138 in Urdu