الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
38. بَابُ ذِكْرِ قَوْلِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ كَانَ لَهُ إِمَامٌ فَقِرَاءَةُ الْإِمَامِ لَهُ قِرَاءَةٌ» وَاخْتِلَافِ الرِّوَايَاتِ
باب: نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان " جس کا کوئی امام ہو (یعنی جو باجماعت نماز ادا کررہاہو) تو امام کا قرات کرنا اس شخص کا قرات کرنا شمار ہوگا (اس بارے میں روایات کا اختلاف)۔
ترقیم العلمیہ : 1225 ترقیم الرسالہ : -- 1240
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَصْرِ بْنِ سَنْدَوَيْهِ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، ثنا سَلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ ، ثنا الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بِالنَّاسِ وَرَجُلٌ يَقْرَأُ خَلْفَهُ، فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ:" مَنْ ذَا الَّذِي يُخَالِجُنِي سُورَتَهُمْ"، فَنَهَاهُمْ عَنِ الْقِرَاءَةِ خَلْفَ الإِمَامِ . وَلَمْ يَقُلْ هَكَذَا غَيْرُ حَجَّاجٍ، وَخَالَفَهُ أَصْحَابُ قَتَادَةَ، مِنْهُمْ: شُعْبَةُ، وَسَعِيدٌ وَغَيْرُهُمَا، فَلَمْ يَذْكُرُوا أَنَّهُ نَهَاهُمْ عَنِ الْقِرَاءَةِ، وَحَجَّاجٌ لا يُحْتَجُّ بِهِ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے ایک شخص نے آپ کی اقتداء میں قراءت کرنا شروع کر دی جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو آپ نے دریافت کیا: ”تم میں سے کون شخص میری سورت (تلاوت) کے بارے میں رکاوٹ ڈال رہا تھا؟“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو امام کی اقتداء میں قراءت کرنے سے منع کر دیا۔ روایت کے یہ الفاظ صرف حجاج نامی راوی نے نقل کیے ہیں۔ قتادہ کے دیگر شاگردوں یعنی شعبہ، سعید، اور دیگر حضرات نے اس کے برعکس روایت نقل کی ہے۔ انہوں نے اپنی روایت میں یہ الفاظ نقل نہیں کیے: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں قراءت کرنے سے منع کر دیا۔“ حجاج نامی راوی مستند نہیں ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1240]
ترقیم العلمیہ: 1225
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 398، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1845، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 916، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 828، 829، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2951، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1240، 1509، 1510، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 857،وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 20129»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عمران بن حصين بن عبيد بن خلف الخزاعي | أسلم عام خيبر وصحب وكان فاضلا | |
👤←👥زرارة بن أوفى زرارة بن أوفى ← عمران بن حصين بن عبيد بن خلف الخزاعي | ثقة ، عابد | |
👤←👥قتادة بن دعامة قتادة بن دعامة ← زرارة بن أوفى | ثقة ثبت | |
👤←👥حجاج بن أرطاة حجاج بن أرطاة ← قتادة بن دعامة | صدوق كثير الخطأ والتدليس | |
👤←👥سلمة بن الفضل الأبرش سلمة بن الفضل الأبرش ← حجاج بن أرطاة | صدوق , كثير الخطأ | |
👤←👥يوسف بن موسى بن راشد يوسف بن موسى بن راشد ← سلمة بن الفضل الأبرش | صدوق | |
👤←👥حبشون البندار أحمد بن نصر بن سندويه حبشون البندار أحمد بن نصر بن سندويه ← يوسف بن موسى بن راشد | ثقة |
Sunan al-Daraqutni Hadith 1240 in Urdu
زرارة بن أوفى ← عمران بن حصين بن عبيد بن خلف الخزاعي