سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
14. باب النية
باب: نیت کا بیان
ترقیم العلمیہ : 129 ترقیم الرسالہ : -- 133
نا نا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، وَجَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَعْقُوبَ الصَّنْدَلِيُّ ، قَالا: نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُجَشِّرٍ ، نا عُبَيْدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ رُفَيْعٍ ، وَغَيْرُهُ عَنْ تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ قَيْسٍ الْفِهْرِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ، يَقُولُ: أَنَا خَيْرُ شَرِيكٍ فَمَنْ أَشْرَكَ مَعِيَ شَرِيكًا فَهُوَ لِشَرِيكِي يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَخْلِصُوا أَعْمَالَكُمْ لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، فَإِنَّ اللَّهَ لا يَقْبَلُ إِلا مَا أُخْلِصَ لَهُ، وَلا تَقُولُوا: هَذَا لِلَّهِ وَلِلرَّحِمِ، فَإِنَّهَا لِلرَّحِمِ وَلَيْسَ لِلَّهِ مِنْهَا شَيْءٌ، وَلا تَقُولُوا: هَذَا لِلَّهِ وَلِوُجُوهِكُمْ، فَإِنَّهَا لِوُجُوهِكُمْ وَلَيْسَ لِلَّهِ مِنْهَا شَيْءٌ" .
سیدنا ضحاک بن قیس فہری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ یہ ارشاد فرماتا ہے: ”میں شریک سے پاک ہوں تو جو شخص میرے ساتھ کسی کو شریک کرے گا، تو وہ عمل میرے شریک کے لیے ہو گا (یعنی اسی سے وہ شخص اپنے بدلے کا طلبگار ہو)۔“ (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) ”اے لوگو! اپنے اعمال کو اللہ کے لیے خالص کر لو! کیونکہ اللہ تعالیٰ صرف اس عمل کو قبول کرے گا جو خالص اس کے لیے ہو، اور تم یہ نہ کہو یہ اللہ تعالیٰ کے لیے ہے اور یہ رشتہ داری کی وجہ سے ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے: وہ رشتے داری کے حوالے سے ہو گا، اس کا اللہ تعالیٰ کے ساتھ کوئی واسطہ نہیں ہو گا اور تم یہ بھی نہ کہو: یہ اللہ تعالیٰ کے لیے ہے اور یہ تمہاری وجہ سے ہے، کیونکہ وہ تمہاری وجہ سے ہی ہو گا، اس کا اللہ تعالیٰ کے ساتھ کوئی واسطہ نہیں ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 133]
ترقیم العلمیہ: 129
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 92، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 133، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 35937، قال الهيثمي: وفيه إبراهيم بن مجشر وثقه ابن حبان وغيره وفيه ضعف وبقية رجاله رجال الصحيح، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد:221/10»
الحكم على الحديث: إسناده صحيح
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 133 in Urdu
تميم بن طرفة الطائي ← الضحاك بن قيس الأكبر