🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
53. باب صفة التشهد ووجوبه واختلاف الروايات فيه
باب: تشہد کا طریقہ، اس کا واجب ہونا، اس بارے میں روایات کا اختلاف
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1316 ترقیم الرسالہ : -- 1332
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، ثنا الْمُعْتَمِرُ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي غَلابٍ ، عَنْ حِطَّانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِيِّ ، أَنَّهُمْ صَلَّوْا مَعَ أَبِي مُوسَى ، فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَنَا فَكَانَ يُبَيِّنُ لَنَا مِنْ صَلاتِنَا وَيُعَلِّمُنَا سُنَّتَنَا، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَقَالَ فِيهِ: فَإِذَا كَانَ عِنْدَ الْقَعْدَةِ فَلْيَكُنْ مِنْ قَوْلِ أَحَدِكُمُ:" التَّحِيَّاتُ الطَّيِّبَاتُ الصَّلَوَاتُ لِلَّهِ، السَّلامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ، السَّلامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ، أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ" . زَادَ فِيهِ عَلَى أَصْحَابِ قَتَادَةَ:" وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ". وَخَالَفَهُ هِشَامٌ، وَسَعِيدٌ، وَأَبَانُ، وَأَبُو عَوَانَةَ وَغَيْرُهُمْ، عَنْ قَتَادَةَ، وَهَذَا إِسْنَادٌ مُتَّصِلٌ حَسَنٌ.
حطان بن عبداللہ رقاشی بیان کرتے ہیں: ان لوگوں نے سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں نماز ادا کی، تو سیدنا ابوموسیٰ اشعری نے بتایا: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ہمارے سامنے نماز پڑھنے کا طریقہ بیان کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سنت کی تعلیم دی۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جس میں یہ الفاظ بھی ہیں: جب کوئی شخص قعدہ میں بیٹھے، تو یہ الفاظ پڑھے: تمام قولی اور جسمانی عبادتیں اللہ کے لیے مخصوص ہیں، اے نبی! آپ پر سلام ہو اور اللہ کی رحمتیں اور اس کی برکتیں نازل ہوں، ہم پر اور اللہ کے تمام نیک بندوں پر بھی سلام ہو، میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے، وہ ایک ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے اور میں اس بات کی گواہی بھی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں۔ قتادہ نامی راوی کے شاگردوں نے اس میں یہ الفاظ اضافی نقل کیے ہیں: وہ ایک ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں، جبکہ دیگر راویوں نے قتادہ کے حوالے سے اس کے برعکس نقل کیا ہے۔ اس روایت کی سند متصل ہے اور حسن ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1332]
ترقیم العلمیہ: 1316
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 404، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1584، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 2167، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 829، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 972، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 847، 901، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2661، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1332، 1249، 1250، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 19813»
«قال الدارقطني: هذا إسناد حسن متصل، سنن الدارقطني: (2 / 163) برقم: (1332)»

الحكم على الحديث: إسناده حسن


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن قيس الأشعري، أبو موسىصحابي
👤←👥حطان بن عبد الله البصري
Newحطان بن عبد الله البصري ← عبد الله بن قيس الأشعري
ثقة
👤←👥يونس بن جبير الباهلي، أبو غلاب
Newيونس بن جبير الباهلي ← حطان بن عبد الله البصري
ثقة
👤←👥قتادة بن دعامة السدوسي، أبو الخطاب
Newقتادة بن دعامة السدوسي ← يونس بن جبير الباهلي
ثقة ثبت مشهور بالتدليس
👤←👥سليمان بن طرخان التيمي، أبو المعتمر
Newسليمان بن طرخان التيمي ← قتادة بن دعامة السدوسي
ثقة
👤←👥معتمر بن سليمان التيمي، أبو محمد
Newمعتمر بن سليمان التيمي ← سليمان بن طرخان التيمي
ثقة
👤←👥أحمد بن المقدام العجلي، أبو الأشعث
Newأحمد بن المقدام العجلي ← معتمر بن سليمان التيمي
ثقة
👤←👥علي بن عبد الله الواسطي، أبو الحسن
Newعلي بن عبد الله الواسطي ← أحمد بن المقدام العجلي
ثقة
Sunan al-Daraqutni Hadith 1332 in Urdu