یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
57. باب صلاة الإمام وهو جنب أو محدث
باب: امام جب جنابت یا بےوضو حالت میں ہو، اس وقت اس کا نماز ادا کرنا
ترقیم العلمیہ : 1345 ترقیم الرسالہ : -- 1361
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْحَنَّاطُ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، قَالا: نا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ أَبِي مَذْعُورٍ ، ثنا وَكِيعٌ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنِ ابْنِ ثَوْبَانَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَاءَ إِلَى الصَّلاةِ فَلَمَّا كَبَّرَ انْصَرَفَ، وَأَوْمَأَ إِلَيْهِمْ: أَيْ كَمَا أَنْتُمْ، ثُمَّ خَرَجَ ثُمَّ جَاءَ وَرَأْسُهُ يَقْطُرُ فَصَلَّى بِهِمْ فَلَمَّا انْصَرَفَ، قَالَ:" إِنِّي كُنْتُ جُنُبًا فَنَسِيتُ أَنْ أَغْتَسِلَ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لیے تشریف لائے، جب آپ نے تکبیر کہی، تو پھر آپ وہاں سے واپس مڑ گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو اشارہ کیا کہ تم جس حالت میں ہو، ویسے ہی رہو، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے، جب آپ تشریف لائے، تو آپ کے سر سے پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے، آپ نے لوگوں کو نماز پڑھائی، نماز سے فارغ ہونے کے بعد آپ نے ارشاد فرمایا: ”میں جنابت کی حالت میں تھا اور مجھے غسل کرنا یاد نہیں رہا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1361]
ترقیم العلمیہ: 1345
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 275، 639، 640، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 605، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1628، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 2236، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 791، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 235، 541، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1220، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2321، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1361، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 806، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7358»
الحكم على الحديث: صحيح
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 1361 in Urdu
محمد بن عبد الرحمن القرشي ← أبو هريرة الدوسي