یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
57. باب صلاة الإمام وهو جنب أو محدث
باب: امام جب جنابت یا بےوضو حالت میں ہو، اس وقت اس کا نماز ادا کرنا
ترقیم العلمیہ : 1346 ترقیم الرسالہ : -- 1362
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ رَشِيقٍ بِمِصْرَ، ثنا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدِ بْنِ بِشْرٍ ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ ، ثنا أبِي ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَلاتِهِ فَكَبَّرَ وَكَبَّرْنَا مَعَهُ، ثُمَّ أَشَارَ إِلَى الْقَوْمِ كَمَا أَنْتُمْ، فَلَمْ نزل قِيَامًا حَتَّى أَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدِ اغْتَسَلَ وَرَأْسُهُ يَقْطُرُ مَاءً" . خَالَفَهُ عَبْدُ الْوَهَّابِ الْخَفَّافُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کا آغاز کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تکبیر کہی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں ہم نے بھی تکبیر کہی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حاضرین کو اشارہ کیا کہ تم جس حالت میں ہو، ایسے ہی رہنا، تو ہم قیام کی حالت میں رہے، یہاں تک کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم غسل کر کے آئے تھے، آپ کے سر سے پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے۔ عبدالوہاب نامی راوی نے اس کے برعکس روایت نقل کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1362]
ترقیم العلمیہ: 1346
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 4141، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1362، والطحاوي فى ((شرح مشكل الآثار)) برقم: 624، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 3947»
«قال ابن حجر: اختلف في وصله وإرساله، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 71)»
«قال ابن حجر: اختلف في وصله وإرساله، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 71)»
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 1362 in Urdu
قتادة بن دعامة السدوسي ← أنس بن مالك الأنصاري