یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
17. باب الاستنجاء
باب: استنجاء کا بیان
ترقیم العلمیہ : 142 ترقیم الرسالہ : -- 146
نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ . ح وَنا عَلِيُّ بْنُ مُبَشِّرٍ ، نا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، قَالا: أنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، وَالأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ سَلْمَانَ ، قَالَ: قَالَ الْمُشْرِكُونَ: إِنَّا نَرَى صَاحِبَكُمْ يُعَلِّمُكُمْ حَتَّى يُعَلِّمَكُمُ الْخِرَاءَةَ، قَالَ: أَجَلْ إِنَّهُ لَيَنْهَانَا أَنْ يَسْتَنْجِيَ أَحَدُنَا بِيَمِينِهِ أَوْ نَسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةَ وَيَنْهَانَا عَنِ الرَّوْثِ وَالْعِظَامِ، وَقَالَ:" لا يَسْتَنْجِي أَحَدُكُمْ بِدُونِ ثَلاثَةِ أَحْجَارٍ" . إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: کچھ مشرکین نے ان سے یہ کہا: ہم نے یہ بات نوٹ کی ہے، آپ کے آقا نے آپ کو ہر طرح کی بات کی تعلیم دی ہے، یہاں تک کہ آپ کو استنجا کرنے کے طریقے کی بھی تعلیم دی ہے، تو سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: ”جی ہاں! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس بات سے منع کیا ہے، ہم میں سے کوئی شخص اپنے دائیں ہاتھ کے ذریعے استنجا کرے یا قبلہ کی طرف رخ کر کے استنجا کرے، اور آپ نے ہمیں مینگنی اور ہڈی سے استنجا کرنے سے بھی منع کیا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”کوئی شخص تین پتھروں سے کم (پتھروں کے ذریعے) استنجا نہ کرے۔“ اس حدیث کی سند ”صحیح“ ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 146]
ترقیم العلمیہ: 142
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 262، 262، وابن الجارود فى "المنتقى"، 32، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 74، 81، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 41، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 40، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 7، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 16، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 316، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 144، 145، 146، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 24199»
الحكم على الحديث: إسناده صحيح
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 146 in Urdu
عبد الرحمن بن يزيد النخعي ← سلمان الفارسي